Graana News

اسلام آباد رِنگ روڈ منصوبہ آئندہ مالی سال تک مؤخر

اسلام آباد: شہری ترقی کے ادارے کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے فنڈز کی کمی کے باعث اسلام آباد رِنگ روڈ پراجیکٹ پر ترقیاتی کام آئندہ مالی سال تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق مذکورہ منصوبے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فنڈز مختص نہیں کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد رِنگ روڈ پراجیکٹ ممکنہ طور پر سنجانی انٹرچینج سے شروع ہو کر راولپنڈی رِنگ روڈ سے منسلک ہونا تھا۔

پلان کے مطابق اسلام آباد رِنگ روڈ شاہ اللہ دت٘ہ، مارگلا ہلز، بہارہ کہو، ایف سیکٹرز اور کلرسی٘داں سے گزرے گی۔ 50 کلومیٹر طویل مذکورہ شاہراہ کی تعمیر پر لاگت کا کُل تخمینہ 70 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

ادھر راولپنڈی کے میگا پراجیکٹس کے فنڈز حکومتی منظوری میں تاخیر اور ضائع ہونے سے بچانے کیلئے پنجاب کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تقریبا 7 ارب روپے کے قریب فنڈز فنانس ڈیپارٹمنٹ کو واپس کئے جارہے ہیں جبکہ واپس کئے جانیوالے فنڈز میں 4 ارب روپے راولپنڈی رِنگ روڈ اور 3 ارب روپے کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبے کے لیے مختص کیے گئے تھے۔

دونوں منصوبوں کے حوالے سے موجودہ حکومت کی طرف سے ابھی تک کام شروع کرنے کا گرین سگنل بھی موصول نہیں ہوا۔

دونوں منصوبے ایف ڈبلیو او کے پاس ہیں اور دونوں منصوبوں کیلئے 30 جون کے بعد نئے مالی سال کیلئے دوبارہ فنڈز کا اجراء کیا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago