آسٹریلیا کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے مزید 3 ملین ڈالر امداد کا اعلان

اسلام آباد: آسٹریلیا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے مزید 3 ملین ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

پاکستان ہائی کمیشن آسٹریلیا کے مطابق تباہ کن سیلاب نے 33 ملین سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ ملک کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔

اس موقع پر پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام مصیبت کی اس گھڑی میں آسٹریلیا کی یکجہتی کو سراہتے ہیں۔

پاکستان ہائی کمیشن آسٹریلیا کے مطابق آسٹریلوی امداد ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعے دی جائے گی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے اس سے قبل بھی پاکستان کو 2 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی تھی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top