اسلام آباد: کمرشل پلاٹس کی نیلامی اختتام پذیر، 17 پلاٹس 19.325 ارب روپے میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) سی ڈی اے کی اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس کی سہہ روزہ نیلامی اختتام پذیر ہو گئی۔ تین روزہ کمرشل پلاٹوں کی نیلامی میں 17 پلاٹس 19.325 ارب روپے میں فروخت ہوئے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے ممبر فنانس کی سربراہی میں بنائی گئی نیلامی کمیٹی نے کی۔ کمیٹی نے نیلام عام کو شفاف اور مقابلے کی فضا بنانے کے لئے مؤثر انتظامات کئے۔ نیز سرمایہ کاروں نے بولی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اور اپنی پسند کے مطابق پلاٹ حاصل کئے۔ چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن نور الامین مینگل نے نیلامی کمیٹی کی طرف سے کئے جانے والے مؤثر اقدامات، شفافیت اور کامیاب نیلام عام کو سراہا۔

 

واضح رہے نیلامی کے تینوں دن اسلام آباد کے مختلف کمرشل ایریاز میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز رہے۔

مزید یہ کہ سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی شہر کی ترقیاتی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کے لئے استعمال میں لائی جائے گی۔ اور بالخصوص طویل عرصہ سے تعطل کی شکار ترقیاتی سرگرمیوں کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top