اسلام آباد: سی ڈی اے کے زیرِ اہتمام رہائشی و کمرشل پلاٹس کی نیلامی جاری

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیرِاہتمام دارالحکومت میں رہائشی و کمرشل پلاٹس کی نیلامی جاری ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں ہونے والی رہائشی اور کمرشل پلاٹس کی نیلامی میں سرمایہ کار بھرپور تعداد میں شریک ہو رہے ہیں۔ نیلامی میں  I-8 مرکز میں واقع 666.67 مربع گز کا پلاٹ 53F ایک ارب 42 لاکھ میں فروخت ہوا۔ جبکہ I-8 مرکز کا ایک اور پلاٹ نمبر 53D ایک ارب 9 کروڑ روپے میں نیلام ہوا۔

مزید یہ کہ پلاٹس کی نیلامی 20 اکتوبر تک جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہے گی۔ اور نیلامی میں مختلف کیٹگریز کے رہائشی و کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ نیز بلیو ایریا سمیت مختلف مراکز اور سیکٹر E-11 ناردرن سٹرپ کے پلاٹس نیلام کیے جا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں 4 روزہ نیلامی میں پارک انکلیو کمرشل، پیٹرول پمپس سمیت کلاس تھری شاپنگ سینٹر کے پلاٹس بھی نیلام کئے جائیں گے۔ نیلام عام میں ایگرو فارمز، اپارٹمنٹس اور انڈسٹری کے پلاٹ بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اس نیلامی میں پھل، سبزی، گوشت کی دکانیں اور آئی الیون مارکیٹس کے پلاٹس بھی فروخت کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پہلی مرتبہ ہاسٹلز کے لئے مختص پلاٹس بھی نیلامی کے لئے پیش کئے جا رہے ہیں۔ نیلامی کے عمل کی نگرانی کمیٹی کررہی ہے جس کے سربراہ ممبر اسٹیٹ ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top