Construction

تعمیراتی مٹیریل کی خریداری سے قبل غور طلب پہلو کیا ہیں؟

بہتر سے بہترین کی تلاش نے انسان کو آج کے ترقی یافتہ دور میں دھکیل دیا ہے۔ تاہم پیدا ہونے سے لے کر مرتے دم تک انسان ترقی کی دوڑ میں خود کو غیر دانستہ طور پر شامل رکھتا ہے۔ تعمیراتی شعبے میں آج تک جتنی بھی ترقی دیکھنے میں آئی وہ انسان کی ترقی پسندانہ فطرت کی بدولت ہی ممکن ہوئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ گھروں، دفاتر اور عمارتوں کی تعمیرات میں تبدیلیاں ترقیاتی دور میں انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوئی ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

مزید یہ کہ خوشیوں کا گہوارہ ایک گھر ہو۔ یا بلند و بالا کثیرالمنزلہ عمارتیں، مٹیریل کی پائیداری اور معماروں کی انتھک محنت کا آئینہ دار ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بہترین تعمیراتی مٹیریل کی خریداری سے قبل کچھ اہم پہلو غور طلب ہیں۔

 

 

تعمیراتی مٹیریل کی خریداری سے قبل منصوبہ بندی

زندگی کے کسی بھی شعبے میں کامیابی کا انحصار پیشگی مربوط منصوبہ بندی پر ہوتا ہے۔ اور یہی پہلو کسی بھی منصوبے کی بروقت اور کامیاب تکمیل کی ضمانت ہوتا ہے۔ لہٰذا گھر کی تعمیر سے قبل ضروری ہے کہ آپ تعمیراتی مٹیریل کے معیار سے متعلق اچھی طرح سوچ بچار کر لیں۔ اور تعمیرات کے ماہرین سے مشورہ کر لیں۔ علاوہ ازیں، تعمیرات میں استعمال ہونے والے مٹیریل کی ایک فہرست تیار کریں۔ اور اس فہرست کا بغور جائزہ لیں۔ تعمیراتی عمل کے آغاز سے قبل تمام ضروری مٹیریل کی مطلوبہ مقام پر پہلے سے موجودگی کو اسی طرح یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

 

ضرورت کے مطابق مٹیریل کی مقدار کا تعین

اپنے گھر کی تعمیر اور رقبے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ تخمینہ لگانا بہت ضروری ہے کہ آپ کو کس مٹیریل کی کتنی مقدار میں ضرورت ہے۔ مثال کے طور پر آپ کسی  ماہر تعمیرات سے بھی مشورہ لے سکتے ہیں۔ جس کی بدولت آپ کو مٹیریل پر آنے والے خرچ کا تخمینہ لگانے میں آسانی ہوگی۔

 

 

مٹیریل کی خریداری سے قبل مارکیٹ کا دورہ

خریداری سے قبل مارکیٹ میں دستیاب مٹیریل کا جائزہ انتہائی اہم ہے۔ یہ اتنا ہی ضروری ہے جتنا گھر کی تعمیر کے لیے ایک مربوط منصوبہ بندی۔ مزید یہ کہ سیمنٹ، ریت، بجری اور سریے سے لے کر دیواروں پر کیا جانے والا رنگ و روغن تک اس ضمن میں بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

علاوہ ازیں، کسی بھی مٹیریل کے معیار کا اندازہ صرف اس کی قیمت سے نہیں لگایا جا سکتا۔ دوسرے الفاظ میں سستے نرخوں پر دستیاب مٹیریل بھی کبھی کبھار مہنگے مٹیریل کی بدولت زیادہ بہتر ثابت ہوتا ہے۔ لہٰذا سمجھداری سے کی گئی جانچ پڑتال آپ کو بہترین فیصلے کی طرف لے جا سکتی ہے۔  تعمیراتی مٹیریل کے بارے میں اچھی معلومات رکھنے والے کسی دوست یا عزیز کو بھی آپ اپنے ہمراہ مارکیٹ خریداری کے لیے لے جا سکتے ہیں۔

 

معیاری مٹیریل کا انتخاب

نئے گھر کی تعمیر ہو یا پرانے گھر کی مرمت، معیاری مٹیریل کا انتخاب ہی اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔ مثال کے طور پر لکڑی کے کام کے لیے عمدہ لکڑی کا انتخاب ضروری ہے۔ معیاری لکڑی کا انتخاب وقت گزرنے کے ساتھ آپ کو بہترین نتائج دے سکتا ہے۔

مزید براں،اس بات کو یقینی بنائیں کہ عملی طور پر مٹیریل کے انتخاب کے دوران اس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ اسی طرح پینٹ اور رنگ و روغن کے جس شیڈ کا انتخاب آپ نے کیا ہے اسے لگائے جانے کے بعد بھی وہی شیڈ نظر آئے۔ یاد رکھیئے پینٹ یا رنگ و روغن کے شیڈ مخلتف برانڈز میں مختلف ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں اہم پہلو یہ ہے کہ کام کے دوران کبھی بھی برانڈ تبدیل نہ کریں۔

 

 

مٹیریل کی خریداری سے قبل ٹھیکیدار سے مشورہ

ایک بہترین ٹھیکیدار بھی بہترین مٹیریل کی خریداری میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ٹھیکیدار عمومی طور پر تعمیراتی مٹیریل کے بارے میں اچھی معلومات رکھتے ہیں۔ اور تعمیراتی مٹیریل کی فروخت سے منسلک لوگوں سے ان کے اچھے روابط قائم ہوتے ہیں۔ لہٰذا بااعتماد اور سمجھدار ٹھیکیدار پر آپ مٹیریل کے انتخاب اور خریداری کی ذمہ داری عائد کر سکتے ہیں۔ یا پھر خود اس کے ہمراہ مارکیٹ جا کر یہ کام سر انجام دے سکتے ہیں۔

 

بہترین سینٹری فٹنگ کی خریداری

گھر کی تعمیر کے لیے خریدے جانے والے بیش قیمت مٹیریل کے ساتھ سینٹری فٹنگز سے متعلق سامان پر کبھی بھی سمجھوتہ نہ کریں۔ اور غیر معیاری سامان نہ خریدیں۔ کیونکہ مہنگے اور بہترین مٹیریل کے ساتھ اگر آپ غیر معیاری سینٹری کا سامان نصب کریں گے۔ تو چند مہینوں یا سال میں پائپوں کے ناکارہ ہونے کا اندیشہ ہوگا۔ اور ان کے سبب زیرِ زمین بہتے پانی کی وجہ سے دوبارہ کھدائی کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ لہٰذا ناقص سینٹری فٹنگ جلد ہی آپ کے پیسے اور وقت کے ضیاع کا باعث بن سکتی ہے۔

 

 

با اعتماد سپلائر اور مٹیریل کی معیاد

معیاری اشیاء کی جانچ پڑتال اور خریدای کا فیصلہ ایک با اعتماد سپلائر کے زریعے پایہ تکمیل تک پہنچ سکتا ہے۔ مزید یہ کہ تعمیراتی مٹیریل کی فروخت سے متعلق بہترین ساکھ رکھنے والے وینڈر تمام مٹیریل سپلائی کرنے کا کام بھی سر انجام دیتے ہیں۔اور بہترین سپلائر آپ کو تعمیری مقام تک مٹیریل پہنچانے میں ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں، بہترین مٹیریل کا استعمال سالوں پر محیط آرام اور سکون کا باعث بن سکتا ہے۔ لہٰذا، ایک بار گھر کی تعمیر پر توجہ اور محنت آپ کو طویل عرصے تک کسی بھی قسم کی فکر سے آزادی فراہم کر سکتی ہے۔ اس بے فکری اور سکون کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ نے جس مٹیریل کا انتخاب کیا ہے اس کی معیاد طویل مدتی ہو۔

 

زائد مقدار میں مٹیریل کی خریداری اور قیمت پر استفسار

تعمیر کے دوران مخلتف مراحل پر مٹیریل کی خریداری سے گریز کریں۔ یہ نہ صرف آپ کی جیب پر بھاری پڑے گا بلکہ وقت بھی ضائع ہو گا۔ لہٰذا ہمیشہ کُل مطلوبہ مقدار میں مٹیریل کی خریداری یقینی بنائیں جو آپ کو نہ صرف کم قیمت پر دستیاب ہو گا۔ اس طرح بار بار خریداری اور مٹیریل کے معیار کی جانچ سے بھی آپ چھٹکارا حاصل کر سکیں گے۔

 

 

علاوہ ازیں پیشہ ور افراد فروخت کرنے والے مٹیریل کی ہمیشہ وہ قیمت آفر کرتے ہیں۔ جس میں ان کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو۔ تاہم تھوڑے سے استفسار اور سوال جواب کی بدولت آپ کم قیمت پر مٹیریل کی خریداری ممکن بنا سکتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago