اےڈی بی نے توانائی کے شعبے میں ۱ ارب ڈالرز کی امداد بڑھا دی

Asian development bank gives aid to pakistan

اسلام آباد: ایشین ڈیویلپمنٹ بنک نے پاکستان کے انرجی سیکٹر میں امداد ایک ارب ڈالرز تک بڑھا دی ہے۔ امداد ہائڈرو پاور اور بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لیے دی جائے گی۔ اس لحاظ سے پاکستان اب ۷ ارب ڈالرز کی جگہ ۸ ارب ڈالرز لے گا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

امداد میں اضافہ سے پاکستان ریلوے سروسز اور بڑے شہروں میں جدید سفری سہولیات کی بروقت فراہمی میں بہتری آئے گی۔

۷ اگست کو پاکستان نے اے ڈی بی سے معاہدے کے تحت ۵۰۰ ملین ڈالرز کا قرض لیا۔ جس کا مقصد پاکستان میں ٹریڈ اینڈ کمپیٹیٹونیس پروگرام کو فروغ دینا تھا۔ پاکستان کی طرف سے نور احمد، سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن جبکہ اے ڈی بی کی طرف سے کنٹری ہیڈ ژیاوہانگ یانگ نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر موجود وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز ڈویژن حماد اظہر نے امداد میں اضافے کی درخواست کی تھی۔

ٹریڈ اینڈ کمپیٹیٹونیس پروگرام کا مقصد معاشی ترقی اور برآمدات میں اضافہ یقینی بنانا ہے۔ اس پروگرام کے تحت حکومت نے ٹیکس اور ٹریڈ سے متعلق مختلف پالیسیز وضح کیں۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top