Everyday News

ایشیاء پیسیفک کا پہلا سمارٹ ولیج اسلام آباد میں قائم

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن (آئی ٹی ٹی)، سید امین الحق نے سمارٹ ولیج پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ یہ اسلام آباد کے گاؤں گوکینا کے مضافات میں صحت اور تعلیم سے متعلق ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کی جانب پہلا قدم ہے۔ امین الحق نے کہا کہ اس پراجیکٹ میں دیگر شراکت دار بھی شامل ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن (آئی ٹی ٹی)، سید امین الحق وزیر نے کہا کہ یہ ایک پائلٹ پراجیکٹ ہے۔ اور اسی طرح کے سمارٹ ولیج پراجیکٹ جلد ہی چاروں صوبوں میں شروع کیے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا عزم دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو ڈیجیٹل دنیا سے جوڑنا ہے۔ ’’کچھ ہفتے قبل، ٹیلی اسکول فاؤنڈیشن کے تحت، کراچی اور حیدرآباد میں ڈیجیٹل اسکول قائم کیے گئے تھے۔ بہت سے ممالک میں، صحت، تعلیم اور زراعت جیسے روزمرہ کے معاملات ڈیجیٹل ہوتے ہیں۔‘‘

وفاقی وزیر نے کہا کہ گوکینا اسمارٹ ولیج کی بنیاد آج رکھی جا رہی ہے۔ کیونکہ لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پاکستان کے دیگر شہروں میں سمارٹ ویلج کو وسعت دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ان کی ترجیحات میں سب سے آگے کنکٹیویٹی کے ساتھ، دیہی اور دور دراز علاقوں میں رابطے کو بہتر بنانے پر توجہ دی گئی ہے۔

نیز انہوں نے کہا کہ گوکینا میں گرلز سیکنڈری سکول کو جدید کمپیوٹر لیبز اور ورچوئل ایجوکیشن کی سہولیات میسر ہوں گی۔ علاوہ ازیں، گاؤں میں طبی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات کے پیش نظر ڈیجیٹل میڈیکل کنسلٹنسی کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر، اسمارٹ ولیج پراجیکٹ کا مقصد باصلاحیت نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنا ہے۔اور  ساتھ ہی ساتھ مقامی آبادی کو درپیش روزمرہ کے مسائل بھی حل کرنا ہے۔

وزیر کے مطابق پراجیکٹ کا مشن دیہی اور شہری برادریوں کے درمیان فرق ختم کرنا لوگوں کو ٹیکنالوجی اور وسائل تک رسائی کے ذریعے بااختیار بنانا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago