اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات اسد عمر نے 10 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی شاہرہ ٹینتھ ایونیو منصوبے کا باقاعدہ طور پر سنگِ بنیاد رکھ دیا۔
وفاقی وزیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دارالحکومت اسلام آباد میں ٹینتھ ایونیو شاہراہ کی تعمیر کا منصوبہ 18 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ بلاواسطہ دیگر دو منصوبوں سری نگر ہائی وے اور آئی جے پی روڈ سے منسلک ہے اور ان تینوں منصوبوں پر این ایل سی کی جانب سے تیزی سے تعمیراتی کام جاری ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ اگلے چند دنوں میں ٹینتھ ایونیو پر کام جلد شروع ہورہا ہے۔ علاوہ ازیں موجودہ حکومت میں اسلام آباد کو جی ٹی روڈ سے منسلک کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سری نگر ہائی وے پر فلائی اوور اور پل بنانے کا کام 18ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا اس وقت تک آئی جے پرنسپل روڈ کا کام بھی مکمل ہوچکا ہوگا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…