اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پلاننگ و ڈویلپمنٹ اسد عمر نے پیر کے روز ہدایات جاری کیں کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تمام تر منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔
وہ پاک چائنہ ریلیشنز اسٹیئرنگ کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے جہاں اُن کا کہنا تھا کہ سی پیک میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہیں آنی چاہیے۔
میٹنگ میں 884 میگا واٹ کا سوئی کیناری پراجیکٹ بھی زیرِ غور آیا جس پر وفاقی وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پراجیکٹ کے آپریشنل معاملات کو آسان سے آسان تر بنایا جائے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔