Everyday News

حکومت کی رواں مالی سال کے دوران دوست ممالک سے 8 ارب ڈالر مالی امداد کی پیشگوئی

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی راہ پر گامزن ہے اور رواں مالی سال کے دوران دوست ممالک سے 8 ارب ڈالر کے فنڈز پاکستان کو موصول ہو جائیں گے جس کے بعد معاشی حالات معمول پر آ جائیں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 60 دن کے لیے ڈیزل کا ذخیرہ موجود ہے جبکہ ایک دوست ملک نے پاکستان میں 1.2 ارب ڈالرز کی آئل فنانسنگ کی پیشکش کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ درآمدات کے حجم میں اضافے کی وجہ سے گذشتہ مالی سال کے آخری 6 ماہ کے دوران روپے کی قدر پر دبائو بڑھا کیونکہ گذشتہ مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 80 ارب ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں۔

گذشتہ مالی سال کے آخری ماہ جون کے دوران 7.4 ملین ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں جبکہ رواں ماہ کے دوران اب تک 6 ملین ڈالر کی درآمدات سامنے آئی ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پچھلے 3 مہینوں میں کوشش رہی کہ درآمدات کم کریں۔ 18 جولائی تک درآمدات کا حجم 2.6 ارب ڈالر رہا اور اس ماہ درآمدات میں 2 ارب ڈالر کمی آئے گی۔ ماہانہ درآمدات 7.25 ارب ڈالر سے کم ہو کر 5.5 ارب ڈالر رہ جائیں گی۔

گذشتہ مالی سال کے دوران 80 ارب ڈالرز کی درآمدات ریکارڈ کی گئیں اور اس کی وجہ سے روپے پر دبائو پیدا ہوا تاہم مارچ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 5.3 ارب ڈالر کی کمی آئی ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ آج 2 لاکھ ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منظوری دی ہے جب کہ 3 لاکھ ٹن گندم بھی خریدنے کی ای سی سی نے منظوری دی ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایک دوست ملک 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس دے گا جبکہ ایک اور ملک سے 2.4 ارب ڈالر کی ادھار گیس کی سہولت فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک دوست ملک سے 2 ارب ڈالر کے مساوی ایس ڈی آرز ملیں گے جبکہ مجموعی طور پر رواں مالی سال کے دوران 8 ارب ڈالر حاصل ہوں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago