Everyday News

اسلام آباد: جڑواں شہروں میں 600 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا انکشاف

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین نورالامین مینگل نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو غیر قانونی سوسائٹیز سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں 600 کے قریب غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز بغیر کسی باقاعدہ منظوری کے کام کر رہی ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن ایم این اے نزہت پٹھان کی زیرِ صدارت قائمہ کمیٹی کا 35 واں اجلاس سی ڈی اے سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کی سابقہ ​​سفارشات پر عملدرآمد کی صورتحال، اسلام آباد میں ماحولیات اور سیوریج کو شدید نقصان پہنچانے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز (قانونی اور غیر قانونی) کی مکمل تفصیلات کے بارے میں جامع رپورٹ پر بریفنگ دی گئی۔ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) میں نظام، مارگلہ ہلز پر واقع ان تمام ریستورانوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، جو سیوریج کے ناقص نظام سے ماحول کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔

علاوہ ازیں، چیئرمین سی ڈی اے نے بتایا کہ راولپنڈی میں تقریباً 318 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور اسلام آباد میں 150 ہاؤسنگ سوسائٹیز ہیں۔ جبکہ ان میں سے زیادہ تر سوسائٹیز راولپنڈی کی تحصیل فتح جنگ میں ہیں۔ ان غیر قانونی یا غیر مجاز سوسائٹیز کی مجموعی تعداد 568 سے 600 کے درمیان ہے۔ اور اس کے ساتھ ملحقہ ضلع اٹک میں 100 کے قریب غیر قانونی سوسائٹیاں قائم ہیں۔

مزید یہ کہ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (IWMB) کے ممبر، وقار زکریا نے فورم کو بتایا کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں زیادہ تر انواع رات میں رہنے والی ہیں۔ اور رات کے وقت روشنیوں سے متاثر ہوتی ہیں۔

پگڈنڈیوں پر آنے والوں کے لیے رہنما اصول بہت واضح تھے۔ لہٰذا سیاحوں کو طلوع آفتاب کے بعد اور غروب آفتاب سے پہلے نیشنل پارک سے نکل جانا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ نیشنل پارک میں جتنی زیادہ ٹریفک ہوگی۔ اتنا ہی زیادہ فطرت کو نقصان پہنچے گا جبکہ ویک اینڈ پر اوسطاً 5000 سے زائد سیاح ٹریلز پر آتے تھے۔

نیشنل پارک میں مکمل لائٹس فراہم کرنے کے لیے ہم رات 9-10 بجے کا وقت تجویز کریں گے۔ اور پھر جنگلی حیات کو برقرار رکھنے کے لیے نیشنل پارک میں داخلے کو روک دیا جائے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago