Graana News

افواجِ پاکستان کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری

نیشنل فلڈ ریلیف کوآرڈینیشن سینٹر (این ایف آر سی سی) کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن مسلسل جاری ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے چار فلڈ ریلیف سینٹرز اور 18 سینٹرل کلیکشن پوائنٹس نے 1805 ٹن سے زائد خوراک، 6553 خیمے اور 7,35,263 لیٹر مِنرل واٹر سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں تقسیم کیا۔

نیشنل فلڈ ریلیف کوآرڈینیشن سینٹر کے مطابق کم از کم 25,973 افراد نے پاک بحریہ کے 22 کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے۔ پاکستان بحریہ 23 ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے اب تک تقریباً 15,568 افراد کی جانیں بچائی ہیں۔

پاک بحریہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کے پاس 54 موٹرائزڈ بوٹس، اور 2 ہوور کرافٹس ہیں، جبکہ دو ہیلی کاپٹر سندھ میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لیے تفویض کیے گئے ہیں۔

این ایف آر سی سی نے بتایا کہ پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرز کی 70 پروازوں کے ذریعے کُل 479 افراد کی جانیں بچائی گئی ہیں جبکہ 5333 راشن بیگ بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔

پاکستان نیوی نے 86 میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے جن میں اب تک 1,08,990 سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے اب تک سیلاب متاثرین میں 6583 خیمے اور 5,70,341 سے زائد خوراک کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔ ٹیموں نے 3353.26 ٹن خوراک اور 287,183 لیٹر منرل واٹر بھی تقسیم کیا۔

پاک فضائیہ نے 46 میڈیکل کیمپ قائم کیے جن میں 72,228 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ جبکہ 19,807 افراد نے پاک فضائیہ کے قائم کردہ 20 کیمپوں میں پناہ لی۔

نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر (این ایف آر سی سی) نے کہا کہ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں نے سیلاب سے بچاؤ کی کارروائیوں کے لیے 625 پروازیں کیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے 4,659 افراد کی جانیں بچائیں۔

این ایف آر سی سی کی رپورٹ کے مطابق سیلاب زدگان میں 1807.02 ٹن خوراک تقسیم کی گئی ہے۔ ملک بھر میں کُل 147 ریلیف کیمپ، 300 سے زیادہ میڈیکل کیمپ، اور 172 ریلیف اکٹھا کرنے کے پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ میڈیکل کیمپوں میں اب تک 6,19,808 سے زائد افراد کا علاج کیا جا چکا ہے اور مریضوں کو 5 دن کی ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago