کیا اس سال سردی بھی جلد آنے کو تیار ہے؟

اللہ رب العزت نے سرزمینِ پاکستان کو چار بنیادی موسموں سے نوازا ہے۔ سردی، گرمی، بہار اور خزاں۔ لیکن رواں برس وقت سے پہلے آئی گرمی نے سب کو حیران کر دیا۔ بہار کی منتظر دھرتی کو اچانک سخت گرمی نے آ لیا۔ تیز دھوپ اور بڑھتے درجہ حرارت نے جون کی تپش سے جا ملوایا اور ہر ذی روح پریشان ہو گیا۔ بہار تو جیسے کہیں کھو گئی۔ برسات کا موسم شروع ہوا تو مون سون کی بھاری بارشوں نے ہر صوبے کو متاثر کیا۔ سیلاب کی تباہ کاریوں نے پورے ملک کو جھنجوڑ کر رکھ دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ماہِ ستمبر کے آخری ایام ہیں اور موسمی درجہ حرارت میں واضح کمی آ چکی ہے۔ کچھ لوگ یہ کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ رواں برس موسمِ سرما بھی وقت سے قبل سرپرائز دے سکتا ہے۔ جبکہ کچھ رپورٹس کے مطابق اس بار جاڑا شدت اختیار کر سکتا ہے۔ لیکن کیا واقعی اس سال سردی بھی جلد آنے کو تیار ہے؟ اس کا جواب ہاں ہو یا ناں، ہم سردیوں کو خوش آمدید کہنے کی تیاری کرتے ہیں۔

 

مگ میں رکھی ہوئی چاکلیٹس اور قریب جلدی آگ

 

موسمِ سرماکو خوش آمدید کیسے کہیں؟

ہم میں سے بیشتر لوگ ایسے ہیں جنہیں سردیوں کا سیزن پسند ہے۔ اگر وجوہات پوچھی جائیں تو مختلف افراد مختلف جواب دیتے ہیں۔ کسی کے مطابق سردی میں پسینہ نہیں آتا اسی لیے پسند ہے۔ کسی کو سردی میں نیند اچھی آتی ہے۔ اور کوئی سردی کے لوازمات پسند کرتا ہے۔ لہٰذا، سب کی اپنی پسند ہے۔

 

سردی میں دستانے پہنے دل بناتے ہوئے خاتون کے ہاتھ

 

اپنی حفاظت یقینی بنائیں

کہتے ہیں آتے ہوئے موسم سے بچو اور جاتے ہوئے موسم کو انجوائے کرو۔ یہی وجہ ہے کہ بدلتا موسم طبیعت کو متاثر کرتا ہے۔ اور کچھ لوگوں سردی کے آغاز میں فلو، خراب گلے اور الرجیز کا شکار ہو جاتے ہیں۔ لہٰذا، شام کے وقت گھر سے باہر جاتے ہوئے احتیاط کریں۔ تاکہ ٹھنڈی ہوا کے جھونکے طبیعت کی ناسازی کا باعث نہ بنیں۔ ٹھنڈا پانی اور موسمِ گرما کے مشروبات کم کر دیں۔ تاکہ بدلتا موسم زیادہ اثر انداز نہ ہونے پائے۔

سخت سردی میں بھی پانی کا استعمال ترک نہ کریں۔ اور نہ ہی کم کریں۔ کیونکہ اس کے اثرات جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی کے طور پر سامنے آتے ہیں۔ اور یوں خشک جِلد اور ہاضمے کی خرابی کا مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے۔ روزانہ آٹھ سے دس گلاس پانی پئیں۔ خشک اور کھردری جلد سے بچنے کے لیے بازاری کریموں اور لوشن کے استعمال سے بہتر گھر میں موجود کچھ اشیا ہیں۔ روغنِ بادام، ٹی ٹری آئل، زیتون کا تیل، کوکونٹ آئل اور جوجوبا آئل کا استعمال جِلد کو نرم اور تروتازہ رکھتا ہے۔

مزید یہ کہ، گرم پانی کے حصول کے لے اپنا گیزر اور کمروں کی گرمائش کے لیے ہیٹر صاف کروالیں۔

 

جِلد کی نگہداشت کے لیے سردی میں استعمال کی جانے والی اشیا

 

گرم کپڑوں اور بستر کی تیاری

پیک شدہ گرم کپڑے، کمبل اور کمفرٹر نکالیں۔ اور انہیں دھلائی یا ڈرائی کلین کے لیے بھجوا دیں۔ گرم کپڑے دھونے کا کام تو خواتین خود بھی گھروں میں کر لیتی ہیں۔ لیکن بھاری کمبل، کمفرٹر اور کوٹ وغیرہ ڈرائی کلین کو وقت پر بھجوا دیں۔ ورنہ آپ جانتے ہیں سیزن کا آغاز ہوتے ہی متعلقہ دکانوں اور مارکیٹ میں رَش بڑھ جاتا ہے۔ اور ساتھ ہی سروس چارجز بھی بڑھا دیے جاتے ہیں۔ اسی طرح، مارکیٹ میں دستیاب نئے موزے، سکارف، ٹوپی، جیکٹ اور سویٹرز بھی مہنگے داموں ملتے ہیں۔

 

آراد دہ بستر اور کھڑکی سے نظر آتے برف پوش درخت

 

موسمِ سرما کے لوازمات

سخت گرمی کے بعد جب موسم اپنا روپ بدلتا ہے۔ اور ٹھنڈی ہوا کے جھونکے سردی کی آمد کا پتہ دیتے ہیں۔ ہوا میں خنکی محسوس ہوتی ہے تو گرما گرم پکوان اور مزے مزے کی ڈشز کھانے کا دل کرتا ہے۔ سردیوں کے لوازمات میں مختلف اقسام کے قہوے، چائے، سوپ، مچھلی، ڈرائی فروٹ اور میٹھے میں گاجر کا حلوہ شامل ہیں۔ گرما گرم قہوہ اور میووں سے پھربور چائے جسم کو چست و توانا رکھتی ہے۔ اگرچہ، سردی کے مشروبات جیب پر بھاری نہیں پڑتے۔ لہٰذا، ہر محفل کی جان ہوتے ہیں۔

سردیوں میں مچھلی کھانے کے بے شمار فوائد ہیں۔ چونکہ مچھلی میں وٹامن ڈی، وٹامن بی 2، فاسفورس، کیلشیم اور اومیگا 3 پایا جاتا ہے۔ لہٰذا، یہ صحت کو برقرار رکھنے کے ساتھ ہمیں بہت سی بیماریوں سے بچاتی ہے۔

 

سفید ڈش میں تلی ہوئی مچھلی اور سلاد

 

اسی طرح، پھلوں میں مالٹے، سنگترے، کینو، امرود، کیوی، انار، اسٹرابی اور گاجر جیسے صحت افزا پھل دستیاب ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں، سبزیوں میں شلجم، پالک، شکر قندی اور مولی کا شمار ہوتا ہے۔ وٹامن اور منرلز کا مجموعہ یہ سبزیاں اور پھل قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں۔ اور بہت سے مضر موسمی اثرات سے بچاتے ہیں۔

خشک میوہ جات میں مونگ پھلی، پستہ، بادام، کاجو، کشمش،  کھجور، انجیر اور مہنگے ترین چلغوزے پسند کیے جاتے ہیں۔

 

شیشے کے پیالوں میں رکھے گئے خشک میوہ جات

 

 دسمبر پر شاعری

دسمبر ہمیشہ سے سب شاعروں کا پسندیدہ مہینہ رہا ہے۔ تاریخ میں آج تک جس مہینے پر سب سے زیادہ شاعری ہوئی ہے۔ وہ دسمبر ہے۔ یوں تو چھوٹے دن اور لمبی راتیں سردیوں کا خاصہ ہیں۔ لیکن دسمبر کے اشعار میں شاعر حضرات خاص طور پر فراق کی لمبی راتوں کا تذکرہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ مشہور گلوکاروں کے گیت بھی دسمبر سے منسوب ہیں۔

سردیوں میں محفلیں گرمانے والی گپ شپ، موسیقی اور شاعری کا انعقاد بیشتر مقامات پر کیا جاتا ہے۔ سالگرہ اور گیٹ ٹو گیدرز پر بون فائر کے انتظامات کیے جاتے ہیں۔ اور دسمبر پر شاعری کو دلچسپی سے سنا اور سنایا جاتا ہے۔

 

سردی میں آگ کے قریب چائے سے لطف اندوز ہوتی تین خواتین

 

اِنڈور گیمز

لوڈو، چیس، ٹیبل ٹینس، کیرم اور سیکوئنس جیسی انڈور گیمز سے بچے اور بڑے دونوں سردی میں گھر کے اندر انجوائے کر سکتے ہیں۔ یاد رکھیئے، موبائل اور کمپیوٹر گیمز سے سکرین ٹائم زیادہ ہونے کی بدولت بچوں کی صحت پر براہِ راست اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ لہٰذا، سردی میں انڈور گیمز اور جسمانی سرگرمیوں پر مبنی کھیل کو ترجیح دیں۔ اور اس سے متعلق بچوں میں آگہی پدا کریں۔

 

والدین اپنی بیٹی کے ساتھ انڈور گیمز کھیلتے ہوئے

 

بزرگوں اور بچوں کی دیکھ بھال

سردی کے سیزن میں گھر کے بزرگوں اور بچوں کو شہد اور انڈوں کا باقاعدگی سے استعمال کروائیں۔ گرم کپڑوں کا استعال یقینی بنائیں۔ کیونکہ اکثر بچے کھیل کود کے باعث گرمی محسوس ہونے پر سویٹرز اور سکارف اتار پھینکتے ہیں۔ جس کے باعث آسانی سے بیمار ہو جاتے ہیں۔ موسمِ سرما میں کچھ وقت بزرگوں اور بچوں کے ساتھ دھوپ میں ضرور گزرایں۔ اور کپڑے دھو کر دھوپ میں خشک کرنے کی کوشش کریں۔

 

شیشے کے جار میں شہد اور اس پر موجود لکڑی کا چمچ

 

سیلاب متاثرین کو نہ بھولیں

رواں برس معمول سے زائد بارشوں نے لاکھوں لوگوں کو بےگھر کر دیا۔ ملک بھر میں املاک، مویشی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع نے ہر آنکھ پرنم کر دی۔ بے گھر ہونے والے سیلاب متاثرین سر چھپانے کے ٹھکانے ڈھونڈ رہے ہیں۔ جس کی ایک وجہ آنے والا سرد موسم ہے۔

اپنے ہم وطن پاکستانیوں کو اس مشکل گھڑی میں یاد رکھیں۔ سردی میں انہیں سب سے زیادہ ٹینٹ، کمبل، خوراک اور دواؤں کی ضرورت ہے۔  آپ کے دیے گرم کپڑے،کمبل اور دوائیں کسی کی جان بچا سکتی ہیں۔ امداد اور عطیات کا سلسلہ جاری رکھیں اور اپنے ملک کے شہریوں کا سہارا بنیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top