کراچی میں ماربل سٹی اور ٹیکنالوجی پارک کی منظوری

karachi Pakistan

کراچی : حکومت سندھ نے این ای ڈی یونیورسٹی میں  ٹیکنالوجی پارک کے قیام اور ناردرن بائی پاس پر واقع ماربل سٹی منصوبے کو سرکاری نجی شراکت داری کے تحت چلانے کی منظوری دے دی ہے۔  فیصلے کی منظوری سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی بورڈ کے اجلاس میں دی گئی۔اجلاس کی صدارت وزیر اعلی سندھ نے کی۔اس موقع پر محکمہ سرمایہ کاری سندھ کو یہ دونوں منصو بے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی۔ یہ دونوں منصوبے اسپیشل اکنامک زون کا درجہ رکھتے ہیں ۔ان دونوں منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو  انکم ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی میں 10 سال تک کی چھوٹ ملے گی۔سندھ  حکومت  سندھ میں آئی ٹی سیکٹر اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے این ای ڈی یونیورسٹی   کی شراکت سے 12 ارب  کی لاگت سے 20 منزلہ ٹیکنالوجی زون کی عمارت تعمیر کرے گی ۔اس عمارت میں آئی ٹی اور الیکٹرانکس سے وابستہ سرمایہ کاروں کو 12 سے 30 فیصد کم کرائے پر دفاتر دیے جائیں گے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

نجی شعبے کی شراکت   کے تحت دوسرا اہم منصوبہ  ماربل ، گرینائٹ، سنگ مرمراور دیگر پتھروں کی ویلیو ایڈیشن کرنے والی صنعتوں کے فروغ کا ہے۔ پتھروں کی ویلیو ایڈیشن کرنے والی صنعتوں کو فروغ دینے اور  پتھر کی ویلیو ایڈیشن کے بعد فروخت کرنے کے لیے  منصوبہ بندی کی گئی۔اس سلسلے میں ماربل سٹی  سے ملحق مزید 200 ایکڑ اراضی تعمیرات سے وابستہ صنعتوں کے لیے مختص کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top