Everyday News

پاکستان کیلئے 1.7 ارب ڈالرز کے اجراء کی منظوری 29 اگست کو متوقع

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

پاکستان کیلئے 1 ارب 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری پیر 29 اگست کو جبکہ ساتویں اور آٹھویں اقتصادی جائزے کی بنیاد پر قرض پروگرام کا حجم 6 ارب ڈالر سے بڑھا کر 7 ارب ڈالر کیے جانے اور پروگرام میں جون 2023 تک توسیع کی منظوری بھی متوقع ہے۔

وزارتِ خزانہ حکام کے مطابق کے مطابق سات اور آٹھویں اقتصادی جائزے کی بنیاد پر قرض پروگرام میں توسیع کا بھی امکان ہے۔

قرض پروگرام کی بحالی کیلئے پاکستان آئی ایم ایف کی تمام پیشگی شرائط پوری کر چکا ہے۔ البتہ حکومت نے بعض کارکردگی اہداف پر چھوٹ کی درخواست کر رکھی ہے جن کا تعلق زرمبادلہ ذخائر کے اہداف، مانیٹری پالیسی اور بنیادی خسارے سے ہے۔

سابق حکومت کی طرف سے بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات سمیت بعض شعبوں کو دی جانے سبسڈی کی وجہ سے بجٹ خسارہ ہدف سے کئی گنا تجاوز کر گیا تھا۔

پاکستان 6 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت اب تک 3 ارب ڈالر حاصل کر چکا ہے جبکہ مزید 1.7 ارب ڈالر کی قسط کا اجراء ایگزیکیٹو بورڈ اجلاس کے بعد متوقع ہے۔

آئی ایم ایف سے فنڈز ملنے سے پاکستان کے زرمبادلہ زخائر میں نہ صرف بہتری آئے گی بلکہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے اگلے ایک سال کے دوران مزید تقریبا 3 ارب ڈالر بھی مل سکیں گے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago