اسلام آباد: سی ڈی اے کی زیرِ نگرانی انسدادِ تجاوزات آپریشن جاری

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے چیئرمین کیپٹن نور الامین مینگل کی ہدایت پر اسلام آباد کو غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات سے پاک رکھنے کے لئے انسداد تجاوزات آپریشن زور و شور سے جاری ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق سیکٹر F-11، بھیکہ سیداں میں بھر پور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات کو مسمار کردیا گیا۔ آپریشن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، لینڈ و بحالیات، اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس نے حصہ لیا.

بھیکہ سیداں میں سرکاری اراضی پر تعمیر کردہ 133 کمرے، 35 واش رومز، 30 کچن، 23 گیٹ سمیت 15 چار دیواریوں کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا۔ نیز آپریشن کا مقصد سیکٹرز کے لئے ایکوائر کردہ زمین سے تجاوزات کا خاتمہ اور ترقیاتی کاموں کی تکمیل ہے۔

 

اس موقع پر چیئرمین کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیپٹن نور الامین مینگل کا کہنا تھا کہ تجاوزات کو ختم کرکے سیکٹر F-11،  بھیکہ سیداں میں باقی ماندہ ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ سیکٹرزکے لئے ایکوائر کردہ اراضی سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے شروع کیا گیا آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا۔

واضح رہے گزشتہ کئی ماہ سے کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے میں مصروف ہے۔ اس کے نتیجے میں اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروائی جاچکی ہے۔ سرکاری اراضی پر غیر قانونی قابضین کے خلاف یہ آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top