اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا اسلام آباد کے علاقے بھیکہ سیداں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھتے ہوئے مکانات اور دکانوں کو مسمار کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آپریشن کے دوران سرکاری اراضی پر تعمیر کردہ 36 مکانات مسمار جبکہ 12 دکانوں سمیت 7 چار دیواریوں کو مسمار کیا گیا ہے۔آپریشن کا مقصد سیکٹرز کے لئے ایکوائر کردہ زمین سے تجاوزات کو ختم کرنا ہے۔
مزید یہ کہ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو ختم کرکے باقی ماندہ ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جائے گا۔
اور تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ چئیرمین سی ڈی اے کیپٹن نورالامین مینگل کی ہدایت پر آپریشن کی نگرانی ممبر اسٹیٹ کررہے ہیں۔
آپریشن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، لینڈ و بحالیات، اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس حصہ لے رہی ہے۔ اس سے قبل C-13 میں بھی انسداد تجاوزات آپریشن کیا گیا۔نیز گزشتہ روز پارک انکلیو میں بھی غیر قانونی قابضین کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…