اسلام آباد: سی ڈی اے کا بھیکہ سیداں میں انسداد تجاوزات آپریشن جاری

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا اسلام آباد کے علاقے بھیکہ سیداں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھتے ہوئے مکانات اور دکانوں کو مسمار کر دیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق  آپریشن کے دوران سرکاری اراضی پر تعمیر کردہ 36 مکانات مسمار جبکہ 12 دکانوں سمیت 7 چار دیواریوں کو مسمار کیا گیا ہے۔آپریشن کا مقصد سیکٹرز کے لئے ایکوائر کردہ زمین سے تجاوزات کو ختم کرنا ہے۔

 

 مزید یہ کہ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو ختم کرکے باقی ماندہ ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جائے گا۔

اور تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ چئیرمین سی ڈی اے کیپٹن نورالامین مینگل کی ہدایت پر آپریشن کی نگرانی ممبر اسٹیٹ کررہے ہیں۔

 

آپریشن میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، لینڈ و بحالیات، اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس حصہ لے رہی ہے۔ اس سے قبل C-13 میں بھی انسداد تجاوزات آپریشن کیا گیا۔نیز گزشتہ روز پارک انکلیو میں بھی غیر قانونی قابضین کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top