اسلام آ باد : سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ نے سیکٹر ایف الیون ون اور ایف الیون ٹو کی سروس روڈ پر کارروائی عمل میں لا کر متعدد غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو مسمار کر دیا۔ آپریشن کے دوران غیر قانونی قابضین سے پچاس کنال اراضی واگزار کروا لی گئی۔ آپریشن میں سیکٹر ایف الیون کے لیے ایکوائر شدہ اراضی پر تعمیر کردہ چھ غیر قانونی بلاک فیکٹریز، اٹھارہ دفاتر، تین کیبن، آٹھ سامان کے ڈپو، چار کنٹینرز اور چار چھپر ہوٹل کو مسمار کر دیا گیا۔ ایک اور کارروائی میں سیکٹر ایف ایٹ ٹو کی سٹریٹ نمبر20 میں پارک کی اراضی پر تجاوز کر کے تعمیر کردہ ایک دیوار،شیڈ اور داخلی گیٹ کو مسمار کر دیا گیا۔ ملپور میں جانوروں کےسات غیر قانونی باڑے، پندرہ کمرے، آٹھ چار دیواریاں اور دیگر متعدد غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…