ایمزون ڈاٹ کام کی ٹیم کا گرانہ ڈاٹ کام کا دورہ

ای کامرس کے بین الاقوامی ادارے ایمزون ڈاٹ کام کی ٹیم نے جدید بنیادوں پر استوار آن لائن ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں دونوں کمپنیوں کے انتظامی امور کے نمائندگان نے پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بڑھتے رجحان کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایمزون ڈاٹ کام کی نمائندگی ہیڈ آف سولیوشن آرکیٹیکٹ پال چن اور جنرل مینیجر لارنس سی کر رہے تھے جبکہ کاروباری نوعیت کے اس غیر رسمی اجلاس میں گرانہ ڈاٹ کام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شفیق اکبر، گروپ ڈائریکٹر فرحان جاوید اور شریک بانی ارسلان جاوید بھی موجود تھے۔

دونوں کاروباری اداروں کے نمائندگان نے پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں، سرمایہ کاری کے مثبت رجحان اور اس منافع بخش شعبے کو جدید سائنسی بنیادوں پر استوار کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر گرانہ ڈاٹ کام کے سی ای او شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی تبدیلی کے عمل کو تیز کرنا ہے جو کہ صرف ٹیکنالوجی اور اختراعی عمل کے ذریعے ہی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایمزون کی ٹیم کے ساتھ سیر حاصل ملاقات میں مختلف آئیڈیاز پر بات چیت کی گئی جو کہ رئیل اسٹیٹ میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے کاروباری اہداف کو تقویت بخشنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

گرانہ ڈاٹ کام اپنے وسیع پورٹ فولیو کے ساتھ اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے کاروباری مواقع پیدا کرنے میں کوشاں ہے۔ جس کی بنیاد ہر ریئل اسٹیٹ منصوبے میں شفافیت اور محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

اس غیر رسمی ملاقات میں مہمان ٹیم نے کورونا وائرس کی وباء کے دوران گرانہ ڈاٹ کام کی کاروباری ور انتظامی اُمور کی حکمت عملی کو خوب سراہا۔

اس موقع پر گروپ ڈائریکٹر فرحان جاوید کا کہنا تھا کہ یہ سب جانتے ہیں کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور ترقی کی منازل کی جانب گامزن اس ماحول میں زندہ رہنے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنانا ناگزیر ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایمزون ڈاٹ کام اور گرانہ ڈاٹ کام کے نمائندگان کے مابین اس ملاقات نے پاکستان میں ٹیکنالوجی پر مبنی انقلاب کی بنیاد ڈال دی ہے۔

ایمزون ڈاٹ کام کے پاس عالمی سطح پر سب سے زیادہ جامع کلاؤڈ کی سہولت موجود ہے۔ یہ بڑے اداروں اور تیزی سے بڑھتے ہوئے اسٹارٹ اپس دونوں کے بنیادی تصور کو تقویت بخشتا ہے۔ اس میں اسٹوریج، ڈیٹا بیس، نیٹ ورکنگ، مصنوعی ذہانت، تجزیات، موبائل، ہائبرڈ، ورچوئل اور اگمینٹڈ رئیلٹی، میڈیا، سیکیورٹی کے علاوہ 200 سے زیادہ سروسز موجود ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top