راولپنڈی: چیئرمین راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی طارق محمود مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عمار چوک توسیعی منصوبے پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے اور یہ منصوبہ 31 دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ گزشتہ 12 سالوں سے زیرِ التوا تھا جس کے تعمیراتی کام کا پنجاب حکومت نے آر ڈی اے اور سٹیشن ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کی مدد سے رواں سال آغازکیا۔
انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پراجیکٹ میں چند نمایاں تبدیلیاں کی گئیں ہیں جن میں جڑواں انڈر پاس کا اضافہ، ایچ ٹی اورایل ٹی کیبلز کا زیر زمین بچھانا اور نئی سروسز لائن اور ری انفورسڈ ارتھ پینل کا اضافہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پلان کے مطابق منصوبے کے اردگرد کے علاقے کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔ تعمیراتی کام کے دوران اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ شہریوں کو کم سے کم دشواری کا سامنا ہو اور ان کو آمدورفت میں کوئی زحمت نہ اٹھانی پڑے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…