جدید طرزِ تعمیر اور اسمارٹ لیونگ کا شاہکار، امارات ریزیڈنسز

امارات گروپ نے حال ہی میں اپنے اگلے تعمیراتی پراجیکٹ امارات ریزیڈنسز کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

امارات ریزیڈنسز کا قیام امارات بزنس ڈسٹرکٹ میں کیا جارہا ہے جس سے بات واضح ہوتی ہے کہ یہ منصوبہ کمرشل اور ریزیڈینشل پراسپیکٹس کا ایک بہترین امتزاج ہوگا۔

امارات ریزیڈنسز، کچھ ضروری معلومات

معیاری ڈیزائن، ماڈیولر انٹیریرز اور توانائی کے بچاؤ کے اسمارٹ سسٹمز لیے یہ منصوبہ شہر کے دیگر رہائشی منصوبوں سے کئی منفرد ہے۔ چونکہ یہ منصوبہ بزنس سینٹرز کی قربت میں واقع ہے یہاں کے رہائشیوں کو ضروریاتِ زندگی کے تمام لوازمات ایک ہی احاطے میں دستیاب ہوں گے۔ یہ بات گھٹتے وسائل اور بڑھتے مسائل کے بیچ پنپتے آج کے اِس دور میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ حال ہی میں مشہور امریکی جریدے فوربز پر ریئل اسٹیٹ ڈیویلپمنٹ کے بارے میں ایک آرٹیکل پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ یہ آرٹیکل اس بارے میں تھا کہ ایک آئیڈیل ریزیڈینشل لوکیشن کی پہچان کیسے کی جائے۔ تحریر میں بارہا اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ ایک آئیڈیل ریزیڈینشل علاقہ وہ ہوتا ہے جہاں ایک معیاری لائف اسٹائل کیلئے ضروری تمام سہولیات اُس ایک مخصوص احاطے میں دستیاب ہوں اور امارات ریزیڈنسز آپ کی اِس الجھن کا مکمل جواب ہے جہاں آپ صرف 25 لاکھ سے اپنے محفوظ آج اور کل کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔

پاکستان میں پہلی بار، اسمارٹ لیونگ کا آغاز

امارات ریزیڈنسز کے قیام سے پاکستان میں پہلی بار اسمارٹ لیونگ کا کانسپٹ متعارف ہورہا ہے۔ متوسط طبقے کے رہائشی ضروریات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس پراجیکٹ کے قیام سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ امارات گروپ ایک بار پھر اپنے مقابل ڈویلپرز پر سبقت حاصل کررہا ہے۔ اس پراجیکٹ کو امارات گروپ کے برانڈ لوگو کے طرز پر بنایا جارہا ہے۔ دنیا میں بڑھتی آبادی اور اراضی کی عدم دستیابی کے پیشِ نظر عالمی ڈویلپرز اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ ورٹیکل ڈویلپمنٹس کی تعمیرات کا مستقبل ہے۔ یوں یہ بات وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ آج کے دور اور مستقبل کے لہاظ سے یہ پراجیکٹ کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ حالیہ دنوں میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق کمرشل ریئل اسٹیٹ عالمی کاربن اخراج کے 40 فیصد حصے کا باعث بنتا ہے۔ کوپ 26 کانفرنس میں ایک تھری پارٹ پینل نے دنیا کے 197 ممالک کے لیڈران کو بریف کیا کہ کمرشل ریئل اسٹیٹ انڈسٹری کو کیسے ماحول دوست بنایا جائے، سسٹنیبل اور اسمارٹ عمارات کی تشکیل کیسے کی جائے، اور کیسے دنیا میں آنے والی نسلوں کیلئے ماحولیاتی لحاظ سے مکمل طور پر محفوظ کنسٹرکشن کی جائے۔ اسی طرح سے 197 ممالک کے لیڈران اس بات پر سر جوڑ کر بیٹھے کہ ریزیڈینشل عمارات میں کیسے ویسٹ منیجمنٹ کا مربوط نظام تشکیل دیا جائے، آبی ذخائر کا تحفظ کیسے کیا جائے اور اسمارٹ عمارات کے قیام کی ضرورت کو کیسے عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے تاکہ اس جہانِ فانی کے ہر کونے ہر کھدرے تک یہ بات پہنچائی جاسکے۔ اسمارٹ لیونگ کا ضابطہ لیے امارات ریزیڈنسز کا قیام اس بات پر مہرِ تصدیق ہے کہ آپ ایک ایسے ریزیڈینشل پراجیکٹ کی طرف جارہے ہیں جہاں دورِ جدید کا مقابلہ سسٹنیبل سلوشنز کے ساتھ کیا جارہا ہے۔

کچھ مینیمل لیونگ کے بارے میں ۔۔

اس پراجیکٹ کے تھری ڈی رینڈرز اور ماڈل کا بغور جائزہ لینے کے بعد آپ پر یہ خیال وارد ہوتا ہے کہ یہاں کسٹم فرنشڈ اپارٹمنٹس کا حصول باآسانی ہوسکتا ہے جس سے لوگ مینیمل لیونگ کا تجربہ حاصل کرسکتے ہیں۔ دو الفاظ کے اس مجموعے یعنی مینیمل لیونگ کا استعمال یہاں غور طلب ہے۔ مشہور امریکی ویب سائٹ زیلو کہتی ہے کہ آج کا دور مینیمل لیونگ کا ہے یعنی اس طرزِ زندگی کا کہ جہاں تمام تر رہائشی لوازمات بامعنی ہوں، کوئی بھی چیز ایسی نہ ہو کہ جس پر رقم تو خرچ کی جائے مگر اس کی ویلیو کوئی نہ ہو۔ مینیمل لیونگ میں ہر ریسورس کا اپنا ایک مقصد ہوتا ہے اور انگریزی کے ایک مقولے ‘لیس از مور’ کے مصداق آپ کا رہائشی تجربہ محدود مگر بامعنی وسائل کے ساتھ بہترین ہوتا ہے۔ ہمارے آباؤ اجداد کی کہاوتوں سے یہ بات ثابت ہے کہ اگر آپ اپنے سفر سے حقیقی معنوں میں لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو زادِ راہ کم سے کم ہونا چاہیے اور یہی مینیمل لیونگ ہے۔

امارات گروپ، معیاری تعمیرات کا دوسرا نام

معیاری تعمیرات، مقررہ وقت میں ڈیلیور کردہ پراجیکٹس اور محفوظ اور آسان سرمایہ کاری کے اعلیٰ مواقع دینے کی وجہ سے امارات گروپ کو مُلکی ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ امارات ریزیڈنسز امارات گروپ کا اگلا پراجیکٹ ہے اور یہ اپنی نوعیت کا پہلا رہائشی منصوبہ ہے. امارات گروپ کے دیگر پراجیکٹس میں ایمیزون مال، گالف فلوراز، فلارنس گیلریا، امارات بلڈرز مال، جی الیون ہوٹلز اور مال آف عریبیہ شامل ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

wasib imdad

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago