گھر کے فرش کو خوبصورت بنانے کے لئے حسین و جمیل ٹائلز کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کون سے ٹائلز آپ کے گھر کو پائیداری اور حُسن کے اعتبار سے مکمل کر سکتے ہیں۔
ماضی میں گھروں میں اکثر باتھ روم اور کچن میں ٹائل کے فرش بنانے کا رواج ہوا کرتا تھا۔ وقت بدلنے کے ساتھ رواج بدلا اور اب گھر کا تمام فرش ٹائل کا بنانے کا رواج عام ہو گیا ہے۔ اب ہر گھر کی تعمیر میں ٹائلوں کا بنا فرش لازمی حصہ بن چکا ہے۔
آئیے آپ کو ٹائلوں کی کچھ مختلف اقسام اور ان کی خصوصیات کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کرتے ہیں۔
یہ ٹائلوں کی مشہور ترین قسم ہے۔ اسے مٹی سے تیار کیا جاتا ہے۔ اس کی خاص بات یہ کہ یہ گھر کے کسی بھی قسم کے انٹیریر ڈیکور یا اندرونی آرائش و سجاوٹ کے ساتھ اچھی لگتی ہے۔ ان کی خصوصیات میں اس کا دیرپا ہونا، مختلف ویرائٹی میں استعمال ہونے کی صلاحیت ہونا، مختلف ڈیزائن کی ویرائٹی ہونا شامل ہیں۔ یہ ٹائلز گھر کے بیرونی حصے میں قابلِ استعمال نہیں ہوتیں کیونکہ یہ سورج کی تپش برداشت نہیں کر سکتیں۔ اسی طرح سخت سرد موسم کے لئے بھی یہ مناسب نہیں ہوتیں۔ اسی لئے اِن کو گھروں کے اندر ہی استعمال کیا جاتا ہے۔
اِن میں اور سیرامک ٹائلز میں زیادہ فرق نہیں ہوتا۔ پورسیلین ٹائلز گاڑھی مٹی سے بنائی جاتی ہیں لیکن سیرامک ٹائلز کی نسبت ان کو زیادہ درجہ حرارت پر تپش دی جاتی ہے۔
اس کے نتیجے میں یہ سیرامک ٹائلز کی نسبت زیادہ قابلِ استعمال سمجھی جاتی ہیں۔ یہ ٹھنڈے اور گرم دونوں طرح کے موسموں کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اس لئے گھر کے بیرونی حصے میں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔ یہ پالش شدہ اور غیرپالش شدہ دونوں اقسام میں دستیاب ہوتی ہیں۔
یہ ٹائلز گرینائٹ کے پتھر سے بنائی جاتی ہیں۔ فلورنگ انڈسٹری میں یہ اچھی شہرت رکھتی ہیں۔ یہ مختلف، جاذبِ نظر اور حسین رنگوں میں دستیاب ہوتی ہیں جس کی وجہ سے جمالیاتی طور پر گھر کو چار چاند لگا دیتی ہیں۔
اس کا مضبوط میٹیرل کسی قسم کی خراش لگنے سے بچاتا ہے۔ یہ وزن میں ہلکی ہونے اور سائز میں چھوٹی ہونے کی وجہ سے آسانی سے قابلِ استعمال ہوتی ہیں۔ یہ کسی قسم کے تیزاب کی مزاحمت کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہیں۔
یہ ٹھوس سفید چونے کے پتھر سے بنائی جاتی ہیں جو گرم قدرتی چشموں اور دنیا بھر کے غاروں میں پایا جاتا ہے۔ یہ مختلف رنگوں میں آتی ہیں اور اِن کی ساخت کھردری ہوتی ہے۔ ٹریورٹائن ٹالز کی سطح خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ چمکدار ہوتی ہے اور یہ گھر کو اندر سے قدرتی طور پر حسین بنا دیتی ہیں۔
ان ٹائلز کی پائیداری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اٹلی کے شہر روم کی صدیوں پرانی تعمیرات میں استعمال کی جاتی تھیں اور آج بھی وہاں دیکھی جا سکتی ہیں۔ یہ مندروں، مجسموں اور تھیٹروں کی تعمیر کے لئے بہترین انتخاب ہیں۔
انہیں راستوں، واش رومز، پانی کے تالاب اور ایسی جگہیں جہاں پانی کی بہتات ہو وہاں خوبصورتی سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ دیرپا اور آسانی سے قابلِ استعمال ہیں۔ یہ دوسرے اعلیٰ کوالٹی کے ٹائلز کی نسبت کم قیمت ہوتی ہیں۔
سلیٹ قدرتی معدنی ذخائر سے نکالی جاتی ہے اور اس سے انتہائی مضبوط اور پائیدار سلیٹ ٹائلز تیار کی جاتی ہیں۔ سلیٹ ٹائلز فَرش کو قدرتی خوبصورت بناتی ہیں۔ یہ کمرے کو گرم رکھنے کیلئے بھی موزوں سمجھی جاتی ہیں۔
یہ پھسلنے سے بچانے میں بھی مزاحمتی قوت رکھنے والی ٹائلز سمجھی جاتی ہیں۔ گو کہ یہ ماربل اور گرینائٹ ٹائلز سے کم قیمت ہوتی ہیں لیکن پھر بھی انہیں اعلٰی کوالٹی کی ٹائلز میں شمار کیا جاتا ہے۔
یہ ٹائلز گھر کے بیرونی حصے کو جاذبِ نظر بناتی ہیں۔ ان کا استعمال گھر کی بیرونی راہداری، سوئیمنگ پول کے اردگرد کا احاطہ اور آنگن کو حسین بناتا ہے۔ یہ مختلف رنگوں، ڈیزائن اور سائز میں دستیاب ہوتی ہیں۔
ٹائلوں کی خریداری کرتے وقت یہ بات نہایت اہم ہے کہ وہ آپ کے خواب کے عین مطابق گھر کے حسن و جمال میں اضافہ کریں۔ جمالیاتی پہلو کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی نہایت اہم ہے کہ وہ ٹائلز آپ کے فَرش کی پائیداری اور مضبوطی کی ضامن ہوں اور آپ کے بجٹ سے بھی مطابقت رکھتی ہوں۔
ویسے تو یہ کہا جاتا ہے کہ جتنا گُڑ ڈالیں اتنا میٹھا لیکن آپ اگر آپ کم بجٹ میں بھی اچھا گڑ خریدنا چاہ رہے ہیں تو مذکورہ بالا ٹائلز کی اقسام کے ساتھ ساتھ آپ مارکیٹ میں خود بھی ریسرچ کرکے اپنی من پسند ٹائلز خرید سکتے ہیں جو آپ کے گھر کو وہی شکل دیں گی جیسی آپ دینا چاہتے ہیں۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…