تعمیر ایک دیدہ زیب فن ہے اور تعمیرات آپ ہی اپنا تعارف ہوتی ہیں۔
ہماری باصلاحیت ٹیمیں باقاعدہ تربیتی مراحل سے گزرتی ہیں تاکہ ہمارے کلائنٹس کو بہترین ممکنہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔
پاکستان کی سب سے باوقار اور پُر کشش لوکیشن اور اسلام آباد کے نئے مرکز میں آسائشوں سے بھرپور طرزِ زندگی کا ایک نیا تجربہ دیتا ہوا امارات بزنس ڈسٹرکٹ، امارات گروپ کا فلیگ شپ منصوبہ ہے اور 40 سے زائد ایکڑ اراضی پر محیط یہ پراجیکٹ تعمیراتی، ترقیاتی اور تفریحی سرگرمیوں کا ایک بہترین سنگم ہے۔
امارات بزنس ڈسٹرکٹ آسائش، آرائش اور زیبائش کی بہترین سہولیات کا مرکز ہے۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ ہوٹل چین، اعلیٰ درجے کے ڈائننگ اور ریٹیل آپشنز اور ایک معیاری مال کے ساتھ یہ جگہ ایک جدید ٹیکنالوجی پارک اور امارات کنٹری کلب کی اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات سے بھی مزین ہے جو کہ آپ کو ہر انداز سے ایک بھرپور زندگی کے بیش بہا مواقع فراہم کرتی ہے۔
اسلام آباد ایکسپریس وے پر زیرو پوائنٹ سے محض دس منٹ کی مسافت پر اِس کثیر جہتی شہری مرکز میں واقع امارات ریزیڈنسز، کاروباری سرگرمیوں اور جدید طرزِ زندگی کا ایک حسین امتزاج ہے۔ بہترین ڈیزائن کردہ کمرشل اور رہائشی احاطوں کے ساتھ امارات ریزیڈنسز آپ کی زندگی کے ہر پیرائے کو جدت اور آسائش کی نئی اونچائیوں پر لے کر جانے کیلئے کافی ہے۔ یہ آپ کی معیاری لائف سٹائل پر ایک مہرِ تصدیق ہے۔
امارات ریزیڈنسز میں رہائش دورِ جدید کی سب سہولیات کا آپ کی دہلیز پر ہونے کے مصداق ہے۔ امارات ریزیڈنسز تیز رفتار عصری طرزِ زندگی کے سبھی جواب فراہم کرتا ہے۔ پاکستان میں اسمارٹ لیونگ کی ایک نئی پہچان، یہ رہائش جدت پسند لوگوں کی عین منزل ہے۔
امارات ریزیڈنسز امارات بزنس ڈسٹرکٹ میں واقع ہے اور اس علاقے کو شہرِ اقتدار کا دل بھی کہا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ایکسپریس وے وفاقی دارلحکومت کے رہائشی علاقے اور نیو اسلام آباد کو جوڑتی ہے جو کہ اسے ایک کمرشل اور اقتصادی راہداری بناتی ہے۔
تصور کیجئے، آپ کی رہائش دورِ جدید کی سبھی آسائشوں سے مزین ہے اور سر سبز و شاداب کمیونٹی کا حصہ ہے۔ آپ اپنے دلان میں بیٹھے ہیں اور آپ کی نظروں کے عین سامنے سورج کی شعائیں سوئمنگ پول کے نیلے پانی پر نہایت خوبصورتی سے بکھر رہی ہیں۔ امارات ریزیڈنسز یقیناً آپ کے ہر سہانے خواب کی تعبیر ہے۔ تفریحی مراکز کا یہ عنصر آپ کو زندگی کے روز مرہ کے شور سے انتہائی دور لے جاتا ہے جو کہ آپ کی حسیات کو تر و تازہ رکھنے کیلئے کافی ہے۔
امارات ریزیڈنسز کا اندرونی ڈیزائن اعلیٰ کاریگری، نفاست اور باریک بینی کا ثمر ہے، جو کہ عصری طرزِ زندگی کی ترجیحات اور تقاضوں کو ملحوظِ خاطر رکھ کر بنایا گیا ہے۔
امارات ریزیڈنسز ماڈرن طرزِ زندگی کو نت نئی اونچائیوں کی جانب لے کر جارہا ہے۔ مارگلہ کی پہاڑیوں کے دلفریب مناظر ہوں یا آپ کی دہلیز پر اربن فاریسٹ کا قدرتی شاہکار، آپ کے گھر کے اطراف کے روح پرور نظارے آپ کی اپنی بالکنی کی آمد کی منتظر ہیں۔ سر سبز و شاداب یہ اطراف آپ کی آنکھوں کو ٹھنڈک فراہم کرتے ہوئے طمانیت کے احساس کو دوام بخشیں گے۔
امارات ریزیڈنسز میں آپ کی رہائش کا مطلب دورِ حاضر کے سبھی بڑے انٹرٹینمینٹ اور ریٹیل برانڈز کا عین آپ کے عقب میں ہونا ہے۔ گزاریے اپنے دن مال آف عریبیہ میں جہاں صفِ اول کی ڈائننگ اور دیگر تفریحی آپشنز بشمول فور پوائنٹس بائی شیراٹن آپ کو حقیقی معنوں میں زندگی کے لطف اندوز لمحات سے محظوظ کریں گی۔
یہیں پر ذکر کرتے چلیں امارات بلیوارڈ کا جو کہ بین الاقوامی معیار کے عین مطابق تخلیق کیا گیا ہے۔ بہترین سائکلنگ ٹریکس، چہل قدمی کیلئے مختص گزرگاہیں، سیٹنگ اسپیسز اور دونوں اطراف میں سایہ دار درختوں کی موجودگی امارات بلیوارڈ کو امارات بزنس ڈسٹرکٹ میں ایک کلیدی حیثیت دیتی ہیں۔
امارات ریزیڈنسز میں اربن فاریسٹ کا ذکر نہ کیا جائے، ممکن نہیں۔ سر سبز و شاداب یہ احاطہ آپ کو روز مرہ کے معمولات کی تھکان سے ایک پُر سکون بریک دینے کیلئے ضروری ہے۔ یہاں ایک منی زو کا ہونا بھی قابلِ تحسین و توجہ ہے جہاں دس کلومیٹر طویل واکنگ ٹریک اپنے محصور کن نظاروں کے ساتھ آپ کو گویا کسی مراقبے کی کیفیت میں لے جائیگا۔
امارات بزنس ڈسٹرکٹ کاروباری سرگرمیوں کیلئے ایک نئی سمت کی نوید ہے۔ یہ جگہ آپ کو اپنے پرائیویٹ اپارٹمنٹ کے ساتھ ایک اعلیٰ درجے کی کمیونٹی لیونگ کا تجربہ دے کر آپ کی زندگی میں ایک نفیس توازن لاتی ہے۔ سورج کے ڈھلتے ہی عجب رنگ و روشنیاں ہمارے بزنس ڈسٹرکٹ کو آ لیتی ہیں۔ سوک البحار سے آتی ہوئی زرد روشنیاں کسی چراغے کا سماں بعد دیتی ہیں۔ زندگی کے پُر لطف احساسات سے لیس، امارات بزنس ڈسٹرکٹ کی نائٹ لائف حقیقتاً دیکھنے اور محسوس کرنے سے تعلق رکھتی ہے۔
صحت اور تندرستی کے مراکز امارات بزنس ڈسٹرکٹ میں کلیدی اہمیت کے حامل ہیں جن کے لیے یہاں مخصوص جگہ مختص کی گئی ہے۔ ہارلے سینٹر آپ کو ایکسپرٹ اسکریننگ، کاسمیٹک پروسیجر اور ایک ریلیکسنگ قیام کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ یہ سینٹر بین الاقوامی شہرت یافتہ میڈیکل ماہرین کی خدمات اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو آپ کو تندرست و توانا رکھنے کیلئے ہر دم موجود ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…