Categories: Graana News

کورونا ویکسینیشن سے متعلق مفید معلومات اور رہنما اصول

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت کے زیر انتظام کورونا ویکسینیشن کا عمل تیسرے ماہ میں داخل ہو گیا ہے۔ حکومتی اقدام کا بنیادی مقصد کورونا ویکسینیشن کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے عوام کی صحت کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق حکومت نے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی لاتے ہوئے انہیں صحت مند زندگی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

عوامی سہولت کے پیش نظر اس تحریر کے ذریعے لوگوں کو کورونا ویکسینیشن کی رجسٹریشن کے طریقہ کار، ویکسینیشن کے لیے قائم مختلف سینٹرز کی تفصیلات اور دیگر مفید معلومات سے متعلق آگاہی کی  کوشش کی گئی ہے تاکہ ملک گیر جدوجہد میں اپنا کردار ادا کیا جا سکے اور عوام ویکسینیشن کی سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی زندگیوں کو اس مہلک مرض سے محفوظ بنا سکیں۔

کون سےافراد کورونا ویکسینیشن سے استفادہ کر سکتے ہیں؟

18 سال سے زائد عمر کا ہر پاکستانی شہری اپنے قومی شناختی کارڈ نمبر کی مدد سے کورونا ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کروا سکتا ہے۔ ویکسینیشن کے ابتدائی مرحلے میں حکومت کی جانب سے 60سال سے زائد عمر کے بزرگ افراد کو کورونا ویکسین سے مستفید کیا گیا۔ تاہم اب حکومت نے ویکسینیشن کے عمل کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے عمر کی حد 18سال سے زائد مقرر کر دی ہے۔

رجسٹریشن کا طریقہ کار

کورونا ویکسینیشن کی رجسٹریشن کے لیے درج ذیل طریقہ کار پر عمل کریں

سب سے پہلے موبائل فون کے ذریعے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 1166 پر میسج کریں یا بتائی گئی ویب سائٹ کے ذریعے بھی رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے۔

اوپر بتائے گئے چار ہندسوں پر مشتمل نمبر پر میسج بھیجنے کے کچھ دیر میں ہی آپ کو نادرا کی جانب سے ایک تصدیقی پیغام موصول ہو گا۔ علاوہ ازیں حکومتی ادارے کی جانب سے بھیجے گئے پیغام میں ویکسینشن کی تاریخ، پن کوڈ اور ویکسینیشن کے لیے قائم سینٹر سے متعلق تفصیلات بھی فراہم کر دی جاتی ہیں۔

ویکینیشن کی پہلی خوراک کے چند ہفتوں میں آپ کو ایک اور پیغام موصول ہو گا جس میں ویکسینیشن کی دوسری خوراک کی تفصیلات درج ہوں گی۔

قریبی ویکسینیشن سینٹر سے  براہ راست بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے

حکومت نے 30سال سے زائد عمر کے افراد کی سہولت کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں ایسے سینٹرز قائم کر دیے ہیں جہاں آپ نادرا کے ساتھ 1166 پر اپنی رجسٹریشن کروانے کے بعد کسی بھی سینٹر سے براہ راست فوری ویکسینیشن کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

ویکسینیشن سینٹر زسے متعلق مفید معلومات

جب آپ ویکسینیشن سینٹر پر پہنچ جائیں تو مندرجہ ذیل ضوابط کا خیال رکھیں

ویکسینیشن سینٹر پہنچتے ہی فوری طور پر استقبالیہ پر موجود فرد سے رابطہ کریں تاکہ وہ آپ کے پن کوڈ اور قومی شناختی کارڈ کی تصدیق کے عمل میں آپ کو مدد فراہم کر سکے۔

کوائف کی تصدیق کے بعد آپ اگلے کاونٹر سے رابطہ کریں جہاں آپ کی تمام تر ضرروری معلومات کمپیوٹر میں درج کی جائیں گی۔

تمام تر ضروری تفصیلات کے کمپیوٹر میں اندراج کے بعد آپ ویکسینیشن کاؤنٹر پر تشریف لے جائیںتاکہ آپ کو ویکسین کی خوراک فراہم کی جا سکے۔

ویکیسن لگوانے کے بعد 30منٹ تک وہاں سینٹر میں ہی موجود رہیں تاکہ موقع پر موجود طبی عملہ آپ کی صحت سے متعلق مکمل تصدیقی عمل کو یقینی بنا سکے۔

اسلام آباد میں قائم ویکسینیشن سینٹرز

اسلام آباد کے رہائشی مندرجہ ذیل ویکسینشن سینٹرز سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز

پولی کلینک ہسپتال

سٹیزن کلب ایف نائنویکسینیشن سینٹر

بی ایچ یو، روات

اسلام آباد میں قائم دیگر ویکسینیشن سینٹرز کی مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔

 لاہور میں قائم ویکسینیشن سینٹرز کی تفصیلات

لاہور کے رہائشی مندرجہ ذیل ویکسینشن سینٹرز سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

ایکسپو سینٹر، جوہر ٹاؤن لاہور

لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج

پاکستان کڈنی اینڈ لیور ریسرچ انسٹیٹیوٹ

ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس، مینارِ پاکستان

لاہور میں قائم دیگر ویکسینیشن سینٹرز کی  مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی میں قائم ویکسینیشن سینٹرز کی تفصیلات

کراچی کے رہائشی مندرجہ ذیل ویکسینشن سینٹرز سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

ایکسپو سینٹر، کراچی

لیاقت نیشنل ہسپتال کراچی

کراچی سینٹرل، اربن ہیلتھ سینٹر، جوہر آباد

کراچی ایسٹ، ڈاو اوجھا

کراچی میں قائم دیگر ویکسینیشن سینٹرز کی مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago