وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے عوام سے مدد کی اپیل کر دی۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینینٹ جنرل اختر نواز اور نیشنل فلڈ رسپانس سینٹر کے کوآرڈینیٹر میجر جنرل ظفر اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال مون سون سیزن کے دوران غیرمعمولی بارشوں کے باعث پاکستان کی تاریخ کا بدترین سیلاب آیا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان سیلاب سے محفوظ ملک کی دوتہائی آبادی کی جانب دیکھ رہی ہے۔ ان کی بحالی ہم سب پر فرض ہے۔ انہوں نے علماء سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سیلاب متاثرین کی مدد کی ترغیب دیں۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر کی جامعات میں زیرِ تعلیم 25 لاکھ طلباء و طالبات سے ان کے وائس چانسلرز کے ذریعے امداد کی اپیل کی جائے گی کہ ہر طالبِ علم اپنی جیب یا کمیونٹی کی سپورٹ سے کم از کم ایک غذائی پیکٹ مہیا کرے تاکہ غذائی پیکٹس کی یہ کھیپ ہم ان ماؤں اور بچوں تک پہنچا سکیں جو خوراک کے لیے ترس رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان میں تباہی ہوئی۔ اس وقت بھی بلوچستان اور سندھ کے علاقوں میں سیلاب سمندر کی مانند کھڑا ہے۔ حالیہ سیلاب سے پاکستان کا ایک تہائی حصہ متاثر ہوا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…