Decoration

بجٹ کے مطابق لکڑی کے متبادل فرش کا انتخاب کیسے ممکن؟

ایک وقت تھا کہ خالص لکڑی کے فرش کا دوردورا تھا۔ لوگ اکثر خالص لکڑی کے فرش سے اپنے گھر کو مزین کرنا پسند کرتے تھے۔ پھر وقت بدلا اور لکڑی کے فرش کے متبادل میٹریل کی شہرت بڑھتی گئی۔ آج کے بلاگ میں ہم آپ کو قیمتی معلومات سے آگاہ کریں گے کہ وہ کون سے متبادل ہیں جن کو آپ لکڑی کے فرش کی جگہ استعمال کر سکتے ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

بلاشبہ خالص لکڑی کا فرش گھر کی تزئین و آرائش میں اضافے کا باعث بنتا ہے لیکن اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔ اگر آپ کے گھر میں چھوٹے بچے یا پالتو جانور موجود ہیں تو آپ کو اپنے لکڑی کے فرش کو قالین سے ڈھکنے کی ضرورت ہے کیونکہ لکڑی کے فرش پر جلد ہی خراشیں پڑ جاتی ہیں۔ اگر اس کو ہر چند ماہ بعد ویکس یا پالش نہ کیا جائے تو یہ خراشوں کی وجہ سے بہت بھدا نظر آئے گا۔

سب سے بنیادی وجہ کہ جس کی بِنا پر لوگ لکڑی کے فرش سے متبادل فرش کے انتخاب کی طرف جا رہے ہیں وہ ہے اس کا بیش قیمت ہونا۔ لکڑی کا فرش عام فرش کی نسبت مہنگا اور عام آدمی کی قوتِ خرید سے باہر ہوتا ہے۔

آئیے آپ کو ان متبادل اقسام کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں جو لکڑی کے فرش کی نسبت قدرے کم قیمت ہوتی ہیں۔

لیمینیٹ کا فرش یا لیمینیٹ فلورنگ

یہ فرش چِپ بورڈ کی مختلف تہوں سے تیار کیا جاتا ہے۔ یہ لکڑی کے فرش سے مشابہت رکھتا ہے۔ اس فرش کو نصب کرنے کا عمل لکڑی کے فرش جیسا ہی ہے۔

اگر آپ کسی ایسے فرش کی قسم کی تلاش میں ہیں جو آپ کی پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو میں بھی کمی نہ لائے اور قیمت میں بھی مناسب ہو تو لیمینیٹ فلورنگ بہترین انتخاب ثابت ہو سکتا ہے۔ لکڑی کے فرش کی نسبت پتلا ہونے کے باوجود یہ دیرپا ہوتا ہے اور اس کی صفائی بھی نہایت سہل انداز میں ممکن ہے۔ یوں گھر میں بچوں اور پالتو جانوروں کی موجودگی میں یہ فرش بہترین انتخاب ثابت ہو سکتا ہے۔

 

پی وی سی فلورنگ

پی وی سی یا پولی وینائل کلورائڈ کا شمار جدید تعمیراتی میٹیریل میں ہوتا ہے۔ یہ نہ صرف لکڑی کے فرش سے مشابہت رکھتا ہے بلکہ پائیدار اور کم قیمت بھی ہوتا ہے۔

اکثر دفاتر، گھروں، اسکولوں اور اسپتالوں میں پی وی سی فلورنگ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مختلف رنگوں اور ڈیزائنز میں بھی دستیاب ہوتا ہے۔ اگر آپ ماربل کا فرش نہیں خرید سکتے تو پی وی سی باتھ روم اور کچن کے لیے بھی نہایت موزوں سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ پانی سے مزاحمت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی دیکھ بھال بھی نہایت آسان ہے اور اسی لیے یہ دیرپا بھی ہوتا ہے۔

پی وی سی فلورنگ کی انسٹالیشن یا تنصیب نہایت آسان ہے لیکن اگر اس عمل کے دوران یہ خراب ہو جائے تو اس کی مرمت نہیں ہو سکتی۔ اس کی جگہ آپ کو لازماً نیا فرش خریدنا پڑے گا۔

 

لکڑی کی ٹائلز سے مزین فرش

اگر آپ اپنے گھر کو خالص لکڑی کے فرش کا استعمال کیے بغیر جاذبِ نظر بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو لکڑی کے ٹائلز کے فرش کا انتخاب کرنا چاہیے۔ یہ ٹائلز سیرامک سے تیار شدہ ہوتی ہیں لیکن لکڑی کے فرش سے مشابہت کی وجہ سے ان کو لکڑی کی ٹائلز ہی سمجھا اور کہا جاتا ہے۔

اگر ان کی تنصیب نہایت مہارت سے کی جائے تو پہلی نظر میں یہ خالص لکڑی کا فرش ہی نظر آئے گا۔ یہ پاکستان میں سب سے زیادہ کم قیمت فرش کی قسم سمجھی جاتی ہے۔ یہ ٹائلز دیرپا بھی ہوتی ہیں اور ہر طرح کے ماحول سے بھی مطابقت رکھتی ہیں۔

ان کی صفائی اور دیکھ بھال بھی نہایت آسان ہے اس لیے یہ کچن، راہداریوں اور لیونگ رومز کے لیے آئیڈیل سمجھی جاتی ہیں۔

ان کے استعمال کا ایک چھوٹا سا نقصان یہ ہے کہ یہ ٹائلز باآسانی ٹوٹ جاتی ہیں یا خراب ہو جاتی ہیں۔ اگر آپ کم قیمت ہونے کی وجہ سے ان کی اس خامی کو برداشت کرنے کو تیار ہیں تو باآسانی نئی ٹائل نصب کر کے آپ اپنے فرش کو پہلے جیسا بنا سکتے ہیں۔

گھر کے فرش کو خالص لکڑی کے فرش سے مزین کرنا اعلیٰ ذوق افراد کی نشانی ہوتی ہے لیکن آپ کا یہ ذوق آپ کو ہر لحاظ سے مہنگا پڑ سکتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ جدید دور کی ان جدید اقسام کا انتخاب کریں اور اپنے گھر کے فرش کو جاذبِ نظر بنائیں۔ مندرجہ بالا اقسام نہ صرف جیب پر بھی بھاری نہیں ہیں بلکہ آپ کے گھر کے منظر کو دلکش بنانے میں بھی کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں۔

 

 

اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ اپنے گھر کو خوبصورت فرش سے آراستہ کریں جو آپ کے بجٹ سے مطابقت رکھتا ہو تو مندرجہ بالا اقسام بہترین انتخاب ثابت ہو سکتی ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago