اسلام آباد: حکومت نے ٹیکس قوانین (ترمیمی) آرڈیننس 2021 جاری کردیا ہے جس کے مطابق ہر وہ شخص جو غیر ملکی ملکیت کو ریجسٹر، ریکارڈ یا اُس کی تصدیق کا زمہ دار ہے وہ ایسا کرتے وقت فروخت کنندہ یا ٹرانسفر کنندہ سے 1 فیصد ایڈوانس ٹیکس وصول کرے گا۔
اس آرڈیننس کے مطابق سمندر پار پاکستانی نان ریزیڈنٹ پاکستانی ویلیو اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔
نئے قوانین کے تحت بینکوں پر لاگو 4 فیصد سُپر ٹیکس میں توسیع کردی گئی ہے۔
مقامی وہیکلز کی ڈیلیوری کے 90 روز کے اندر فروخت ہونے کی صورت میں 50 ہزار سے 2 لاکھ تک ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔
الیکٹرک وہیکلز کی فروخت کو بڑھانے کے لیے اُن پر ٹیکس چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔