کراچی: کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے ایڈمنسٹریٹر مرتضٰی وہاب نے شہر کے پرانے علاقے کھارادر کی تعمیرِ نو کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے۔ مذکورہ منصوبے پر لاگت کا ابتدائی تخمینہ 13 کروڑ 65 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ کالا بورڈ کی سڑک کی تعمیر کا ٹینڈر کا عمل مکمل ہو چکا ہے جس پر جلد تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ککری گراؤنڈ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا جائے گا جبکہ بوٹ بیسن کی فوڈ اسٹریٹ اور اس سے ملحقہ 4 پارکس پر ترقیاتی کام بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ سمار کنڈیانی ویلیج جانے والی سڑک پر تعمیراتی کام کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے جبکہ کالا بورڈ ملیر کی سڑک کا پی سی ون تیار کیا چکا ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے مزید کہا کہ 2 ہزار 833 اسکوائر یارڈ پر مشتمل اللہ رکھا پارک از سرِنو تعمیر کیا جائے گا جبکہ کراچی کے اولڈ سٹی ایریا کی سڑکوں کی نئے سرے سے تعمیر بھی ترقیاتی منصوبوں میں شامل ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔