Everyday News

لاہور: اینٹی کرپشن نے ایل ڈی اے سے شہر کی 5 سالہ اراضی کا ریکارڈ طلب کر لیا

لاہور: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (ACE) نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) سے 2018 اور 2023 کے درمیان شہر کی اہم ہاؤسنگ سکیمز کی اراضی کے حصول سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیے۔  طلب کیے گئے ریکارڈ میں پانچ پوش علاقے شامل ہیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق اس ریکارڈ کے تحت زمین کے مالکان کا حصہ انہیں استثنیٰ کی صورت میں دیا گیا یا نہیں، (حکومت کے حوالے کی گئی پوری زمین کے خلاف تیار شدہ پلاٹوں کی پیشکش)، بڑے پیمانے پر عوام کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ، اور دیگر مسائل کا تعین کرنا ہے۔ لاہور اینٹی کرپشن کی طرف سے ایل ڈی اے کو علامہ اقبال ٹاؤن، گلبرگ، جوہر ٹاؤن، سبزہ زار، گارڈن ٹاؤن، اپر مال، تاج پورہ اور گجر پورہ سے متعلق ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

اینٹی کرپشن ضرورت پڑنے پر پلاٹوں کی الاٹمنٹ، معاوضے، تبادلے، ڈویلپمنٹ، گروی رکھے ہوئے پلاٹ اور​​اصل نقشوں کے ذریعے الاٹمنٹ کا جائزہ لے سکتا ہے۔نیز یہ کہ علامہ اقبال ٹاؤن، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن اور اپر مال میں مسائل معمولی ہیں۔ جبکہ جوہر ٹاؤن، سبزہ زار، تاج پورہ اور گجر پورہ میں یہ مسائل بڑے پیمانے پر موجود ہے۔

علاوہ ازیں، قانون کے تحت 10 مرلہ کے پلاٹ کو 10 مرلہ کے پلاٹ سے بدلنا ضروری ہے۔ لیکن بہت سے معاملات میں، 10 مرلہ کے پلاٹوں کی جگہ پانچ مرلہ کے دو پلاٹوں کو اہم مقامات پر دیا گیا۔

مزید براں، ایل ڈی اے کے پاس ریکارڈ کی موجودگی کے پیشِ نظر مزید تحقیقات کے لیے کیس فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago