لاہور: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (ACE) نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) سے 2018 اور 2023 کے درمیان شہر کی اہم ہاؤسنگ سکیمز کی اراضی کے حصول سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیے۔ طلب کیے گئے ریکارڈ میں پانچ پوش علاقے شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس ریکارڈ کے تحت زمین کے مالکان کا حصہ انہیں استثنیٰ کی صورت میں دیا گیا یا نہیں، (حکومت کے حوالے کی گئی پوری زمین کے خلاف تیار شدہ پلاٹوں کی پیشکش)، بڑے پیمانے پر عوام کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ، اور دیگر مسائل کا تعین کرنا ہے۔ لاہور اینٹی کرپشن کی طرف سے ایل ڈی اے کو علامہ اقبال ٹاؤن، گلبرگ، جوہر ٹاؤن، سبزہ زار، گارڈن ٹاؤن، اپر مال، تاج پورہ اور گجر پورہ سے متعلق ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
اینٹی کرپشن ضرورت پڑنے پر پلاٹوں کی الاٹمنٹ، معاوضے، تبادلے، ڈویلپمنٹ، گروی رکھے ہوئے پلاٹ اوراصل نقشوں کے ذریعے الاٹمنٹ کا جائزہ لے سکتا ہے۔نیز یہ کہ علامہ اقبال ٹاؤن، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن اور اپر مال میں مسائل معمولی ہیں۔ جبکہ جوہر ٹاؤن، سبزہ زار، تاج پورہ اور گجر پورہ میں یہ مسائل بڑے پیمانے پر موجود ہے۔
علاوہ ازیں، قانون کے تحت 10 مرلہ کے پلاٹ کو 10 مرلہ کے پلاٹ سے بدلنا ضروری ہے۔ لیکن بہت سے معاملات میں، 10 مرلہ کے پلاٹوں کی جگہ پانچ مرلہ کے دو پلاٹوں کو اہم مقامات پر دیا گیا۔
مزید براں، ایل ڈی اے کے پاس ریکارڈ کی موجودگی کے پیشِ نظر مزید تحقیقات کے لیے کیس فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔