کراچی: نارتھ ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر حازم بنگوار نے بفر زون، لنڈی کوتل چورنگی، اور شپ اونر کالج راؤنڈ اباؤٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی قیادت کی۔
تفصیلات کے مطابق آپریشن کا مقصد غیر قانونی قبضوں والے علاقوں کو خالی کرانا اور اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ عوام کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ آپریشن کے دوران فٹ پاتھوں، سڑکوں اور دیگر عوامی مقامات سے تجاوزات ہٹا دیں۔
علاوہ ازیں، ٹیم نے پیدل چلنے والوں اور گاڑیوں کے گزرنے میں رکاوٹ بننے والے غیر قانونی سٹالز، کارٹس اور دیگر اشیاء کو بھی ضبط کیا۔ نیز انسداد تجاوزات آپریشن کی خبر ڈی سی کراچی سینٹرل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔
ڈی سی نارتھ ناظم آباد بھی موسم برسات کے آغاز سے قبل کے ڈی اے، ناگن اور حیدری سمیت تمام نالے صاف کرکے پانی کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے مکینوں پر زور دیا ہے کہ وہ نالے میں کوڑا کرکٹ پھینکنے سے گریز کریں جس سے رکاوٹیں پیدا ہوسکتی ہیں۔
مقامی رہائشیوں نے بروقت کارروائی کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر اور آپریشن ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے اقدامات مستقبل میں سرکاری زمین پر قبضہ کرنے سے روکیں گے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…