کراچی: نارتھ ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر حازم بنگوار نے ایک منفرد پروجیکٹ کی سربراہی کی ہے۔ اس پراجیکٹ کا مقصد غیر استعمال شدہ سرکاری جگہوں کو اپنے علاقے کے لوگوں کے لیے تفریحی مقامات میں تبدیل کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلائی اوور اور اوور ہیڈ پلوں کے نیچے تمام مقامات، جو اکثر خالی رہ جاتی تھیں۔ یا پھر ان جگہوں کو کوڑا کرکٹ کی آمجگاہ بنا دیا جاتا تھا۔ اب ایسے مقامات کو مفید سرگرمیوں اور کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے دوبارہ تیار کیا جائے گا۔
ایسی جگہوں کو اسپورٹس کورٹ میں تبدیل کرنے کا خیال ابتدائی طور پر کراچی کے ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے کینٹ برج کے نیچے نافذ کیا تھا۔ جہاں ایک متحرک باسکٹ بال کورٹ بنایا گیا۔ لہٰذا، حال ہی میں حازم بنگوار نے اپنے نارتھ ناظم آباد علاقے کے مکینوں سے اسی طرح کے منصوبے کا وعدہ کیا ہے۔
انہوں نے ورک پلان پر بات کرنے کے لیے سائٹ کے دورے کی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔
حازم بنگوار، پی ایم ایس افسر اور نارتھ ناظم آباد، کراچی کے موجودہ اسسٹنٹ کمشنر ہیں۔ علاوہ ازیں وہ ایک فیشن ڈیزائنر، گلوکار، اور نغمہ نگار بھی ہیں۔ اور اپنی متحرک شخصیت اور انتخابی ذوق کے باعث مشہور ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…