اسلام آباد: چیف شماریات ڈاکٹر نعیم ظفر کا کہنا ہے کہ حکومت نے آبادی اور ہاؤسنگ کے درست اعداد و شمار کے لیے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ پاکستان میں ڈیجیٹل مردم شماری ہو رہی ہے۔
این تھری سینٹر سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے چیف شماریات ڈاکٹر نعیم ظفر نے بتایا کہ صوبائی انتظامیہ سے مل کر ڈیجیٹل مردم شماری سے متعلق مشاورت کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ قومی مردم شماری رابطہ سینیٹر کی سربراہی ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کریں گے۔
چیف شماریات کے مطابق پورے پاکستان میں 614 مردم شماری سپورٹ سینٹر بنائے گئے ہیں جبکہ 250 گھرانوں کا ایک بلاک ہوگا اور ہر بلاک کا رزلٹ الگ سے آئے گا۔
چیف شماریات ڈاکٹر نعیم ظفر نے بتایا ہے کہ مردم شماری کے ایک سال بعد اکنامک شماری بھی ہو جائے گی جبکہ مردم شماری کے سوالنامے میں 5 زبانوں کا آپشن دیا گیا ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔