Real Estate

قدیم روایتی بازاروں کا جدید عکس، گرینڈ بازار ڈاؤن ٹاؤن اسلام آباد

دنیا بھر کے عظیم الشان بازار اپنے ماضی اور تارٰیخ کے ساتھ خطے میں نام بناتے آئے ہیں۔ قدیم روایت اور ثقافت اجاگر کرنے والے یہ بازار آج بھی اپنی اسی اہمیت کے ساتھ قائم ہیں۔ اور اپنے گاہکوں اور چاہنے والوں کی ہر ضرورت لیے اپنی جانب راغب کرتے نظر آتے ہیں۔ ایسے بازار نہ صرف وطنِ عزیز بلکہ دنیا کے مختلف خطوں میں موجود ہیں۔ جیسا کہ راجہ بازار، موتی بازار، اردو بازار اور صرافہ بازار اس کی بڑی مثالیں ہیں۔ مین اسلام آباد ایکسپریس وے پر امارات گروپ کا پراجیکٹ ڈاؤن ٹاؤن اپنے اندر 14 روایتی بازار سمیٹے ہوئے ہے۔ تاہم یہ گرینڈ بازار جدید طرزِ تعمیر پر مشتمل ہے۔ لہٰذا قدیم روایتی بازاروں کا جدید عکس گرینڈ بازار ڈاؤن ٹاؤن اسلام آباد اپنی پہچان آپ ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

 

گرینڈ بازار کے تمام بازار

اسلام آباد ڈاؤن ٹاؤن اپنے بڑے نام کی طرح بڑے بازاروں کی ایک عظیم اور جدید دنیا کا حامل ہے، جسے گرینڈ بازار کہا جاتا ہے۔ یہ گرینڈ بازار مندرجہ ذیل 14 مختلف اور منفرد بازاروں کا مجموعہ ہے۔ جیسا کہ

بھابڑا بازار

اردو بازار

چائنہ مارکیٹ

موتی بازار

نارنکاری بازار

بوہڑ بازار

صرافہ بازار

موچی بازار

پرفیوم سوک

پرانا قلعہ

بازار کلاں

مغل سرائے

راجہ مارکیٹ

کوہاٹی بازار

 

گرینڈ بازار کا بھابھڑا بازار

روایت کی پہلی رسم سے شروع ہوا وہ روایتی فنون جو دہائیوں سے ہمارے آباؤ اجداد کو گھیرے ہے۔ بھابڑا بازار کا خاصہ ہے۔ تانبے کے برتن جو برسوں پہلے جہیز کا اہم جزو سمجھےجاتے تھے۔ آج بھی بزرگ خواتین کو اپنی جانب راغب کرتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ رسم و روایات کی عکاسی کرتے چاندی اور پیتل کے برتنوں کے سیٹ آج بھی وہی ہیں۔ جو کبھی گھروں اور محفلوں کی زینت بنتے رہے۔ علاوہ ازیں، مقامی آرٹ اور کرافٹ کے متعدد نمونے بھابڑا بازار کی زینت ہیں۔

 

 

گرینڈ بازار کا اردو بازار

اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغ۔ دغ دہلوی کے شعر کے اس مشہور مصرے کے ساتھ اردو زبان کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اردو کے نام سے منسوب بازاروں میں کتب کی دستیابی قارئین اور طالب علموں کے لیے کسی خزانے سے کم نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ گرینڈ بازار نے قدیم اور نئی کتب کا ایک دریا سمیٹ لیا ہے۔ جہاں تاریخ، ادب، مذہب، فکشن اور بیش بہا موضوعات پر متعدد کتب دستیاب ہیں۔ مزید یہ کہ نہ صرف کتابوں کی دستیابی بلکہ رنگا رنگ کتب میلوں کا اہتمام اس اردو بازار کی خاصیت ہے۔ اور دو سال کے بچے سے لے کر 60 سالہ بزرگ کے لیے اسٹیشنری آئٹمز کا ایک ذخیرہ ہے۔

 

گرینڈ بازار کی چائنہ مارکیٹ

چائنہ مارکیٹ کے نام سے تو آپ واقف ہی ہیں۔ گرینڈ بازار کی چائنہ مارکیٹ میں چھوٹی سے چھوٹی اشیاء، تیار فینسی ڈریسز، لیدر سے بنے بیگ اور دیگر آئٹمز دستیاب ہیں۔ علاوہ ازیں یہ تمام سامان اور دیگر مواد آپ تھوک یعنی بلک میں بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ مصنوعی پھول پودے اور تزئین و آرائش سے متعلق مصنوعات بھی اس کی پہچان ہیں۔ یہاں تک کہ کٹلری اور کراکری آئٹمز کی وسیع رینج بھی اس کا خاصہ ہے۔

 

 

گرینڈ بازار کا موتی بازار

موقع کوئی بھی ہو، سیزن کیسا بھی ہو۔ تہوار جو بھی ہو، موتی بازار گھر کی ہر رونق میں شامل ہے۔ شادی بیاہ، سالگرہ، عید، بہار، گرمی، سردی ہر دور موتی بازار کا دور ہے۔ جیسا کہ موتی بازار کے نام سے ظاہر ہے۔ سلائی، کڑھائی، دھاگہ، سوئی، لیس، گوٹا، تلہ، دبکا اور بے شمار وہ آئٹم جو کپڑوں کی سجاوٹ میں استعمال ہوتے ہیں۔ گرینڈ بازار میں دستیاب ہیں۔

 

گرینڈ بازار کا نرنکاری بازار

اس بازار کا نام سکھ نسل کے ایک نرنکاری گروہ کے نام پر مشہور ہوا۔ گرینڈ بازار کے اس بازار میں خشک میوہ جات اور مصالحہ جات تھوک (بَلک) میں دستیاب ہیں۔ علاوہ ازیں، مختلف اقسام کے اچار بھی اس میں شامل ہیں۔

 

 

گرینڈ بازار کا بوہڑ بازار

اسلام آباد ڈاؤن ٹاؤن کے گرینڈ بازار میں مٹھائی کی دکانیں ہیں۔ جہاں مٹھائیوں کے منفرد ذائقے گاہکوں کو اپنی جانب کھینچتے ہیں۔ یہاں ہر طرح کی مٹھائی دستیاب ہے۔ اور کسی بھی موقع پر یہ بازار مٹھائی کے خریدار خواتین و حضرات سے بھرا رہتا ہے۔ مزید یہ کہ اس میں مختلف اقسام، رنگوں اور سائز کے قالین دستیاب ہیں۔ جہاں بین الاقوامی قالین بھی دستیاب ہیں۔ علاوہ ازیں، حِکمت سے منسلک افراد اپنی تیار کردہ اصل ادویات کے ساتھ یہاں موجود ہیں۔ اور یہ اپنے تجربے کے بناء پر سالہا سال سے جانے جاتے ہیں۔

 

گرینڈ بازار کا صرافہ بازار

بازاروں کا بازار گرینڈ بازار، ایک اور جانا مانا بازار اپنے اندر سمیٹے ہے، جس کا نام صرافہ بازار ہے۔ اس نام سے کون واقف نہیں۔ اور اس کا نام ذہن میں آتے ہی ہیرے جواہرات سے بھری دکانیں ذہن میں گھوم جاتی ہیں۔ ڈاؤن ٹاؤن گرینڈ بازار میں وہ جدید صرافہ بازار ہے۔ جو آپ کی خواہش کے مطابق ہر ڈیزائن اور نقش لیے ہے۔

 

 

گرینڈ بازار کا موچی بازار

تمام تر ضرورت اور سجاوٹ سے متعلق اشیاء کا حصول گرینڈ بازار کے موچی بازار سے ممکن ہے۔ روایت اور رنگوں میں ڈوبے ہر طرز کے کُھسے، چپل اور جوتے دستیاب ہیں۔ علاوہ ازیں، میٹل آرٹ سے لے کر  روایتی فرنیچر تک ملے گا۔

 

گرینڈ بازار کا پرفیوم سوک

خوشبو کا دیوانہ کون نہیں ہوتا۔ پرفیوم سوک خوشبو کا وہ خزانہ ہے جہاں دنیا بھر کی خوشبوؤں کا احساس آپ کو بار بار وہاں کھینچے گا۔ مغلیہ سلطنت کے بادشاہوں اور عہداروں سے لے کر ہر ادوار میں پسند کیے جانے والے مختلف اقسام کے عطر پرفیوم سوک کا خاصہ ہیں۔

 

 

گرینڈ بازار کا پرانا قلعہ

میک اپ، کاسمیٹکس اور بناؤ سنگھار سے متعلق پرانا قلعہ ہر چیز کا گڑھ ہے۔ نیز اس میں تھریڈز اور فیبرک کی دکانیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹیل کے برتنوں کی ایک وسیع رینج یہاں موجود ہے۔ اور گھر سے منسلک تمام اشیاء جیسا کہ بستر، چادریں اور پردے تک دستیاب ہیں۔

 

گرینڈ بازار کا بازار کلاں

زندگی سے بھرپور چہل پہل، رونق میں جہاں دنیا بھر کی آسائشیں اور آرام دہ آئٹمز موجود ہیں۔ وہیں اس بازار سے منسلک وہ اشیاء بھی ہیں جو دنیا سے رخصت ہو جانے والوں کے لیے ضروری ہیں۔ دوسرے لفظوں میں یہ کہ گرینڈ بازار کے تاریخی کلاں بازار میں کفن سے لے کر پھول اور ٹوپیاں تک موجود ہیں۔ یہی نہیں بلکہ پگڑیاں اور مختلف اقسام کے تکیے اور گھریلو آئٹمز دستیاب ہیں۔

 

 

گرینڈ بازار کا مغل سرائے

کپڑوں، جوتوں، بیگ اور دیگر سامان کا مرکز گرینڈ بازار کا مغل سرائے ہے۔ جہان آپ کی پسند اور مرضی کے مطابق سامان کی کوالٹی، سائز اور تعداد کا تعین کیا جاتا ہے۔

 

گرینڈ بازار کی راجہ مارکیٹ

  راجہ مارکیٹ کے نام سے ہی ہر اقسام اور کوالٹی کی تمام تر اشیاء کا تصور ذہن مین آتا ہے۔ گرینڈ بازار کے راجہ بازار میں کریانہ شاپ سے لےکر، بچوں، جوانوں، خواتین اور بزرگوں کی ضرورت کی ہر شے موجود ہے۔

 

 

گرینڈ بازار کا کوہاٹی بازار

راولپنڈی کے کوہاٹی بازار کی اہمیت تو آپ سب جانتے ہوں گے۔ اس کی جدید اور منفرد صورت دیکھنے کے لیے آپ کو یقیناً گرینڈ بازار کے کوہاٹی بازار کا دورہ کرنا ہو گا۔ یہاں روایتی چپلوں اور جوتیوں سےلے کر گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس تک دستیاب ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ چھاپہ خانہ، مویشیوں کی خرید و فروخت اور مختلف اقسام کے تیل دستیاب ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago