پہلے روز کیپیٹل سٹریٹ اسلام آباد کے 9 پلاٹس 1 ارب 82 کروڑ میں نیلام

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیرِ اہتمام کیپیٹل سٹریٹ اسلام آباد کے پلاٹس کی نیلامی کا آج پہلا روز تھا۔ نیلامی میں سرمایہ کاروں کی بھرپور تعداد نے شرکت کی۔ اور نیلامی کے پہلے روز کیپیٹل سٹریٹ اسلام آباد کے 9 پلاٹس 1 ارب 82 کروڑ روپے میں نیلام ہوئے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق کیپیٹل سٹریٹ اسلام آباد 27 ایکڑ پر محیط ہوگی۔ اسے شکر پڑیاں سے ملحقہ پُرفضا مقام پر بنایا جا رہا ہے۔ یہ کیپیٹل سٹریٹ اسلام آباد، جمیرہ بیچ ریزیڈنس دبئی، سٹی واک دبئی اور نظام سٹریٹ باکو (آذر بائیجان کا سب سے خوبصورت اور بارونق علاقہ) کی طرز پر تعمیر ہو گی۔

مزید یہ کہ کیپیٹل سٹریٹ اسلام آباد میں نیلام ہونے والے پلاٹس کیفے، ریسٹورنٹس اور بسٹروز کے لیے مختص ہوں گے۔ نیز نیلامی میں500  مربع گز سائز کے پلاٹس پیش کئے جارہے ہیں۔

آج نیلامی کے پہلے روز کیپیٹل سٹریٹ اسلام آباد کا پلاٹ نمبر 1، 20 کروڑ 85 لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر 2، 19 کروڑ 85 لاکھ روپے، پلاٹ نمبر 3، 16 کروڑ 85 لاکھ روپے اور پلاٹ نمبر 4، 16 کروڑ 50 لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔

علاوہ ازیں، کیپیٹل سٹریٹ اسلام آباد کا پلاٹ نمبر 5، 17کروڑ 90 لاکھ روپے، پلاٹ نمبر 6، 15 کروڑ 30 لاکھ روپے جبکہ پلاٹ نمبر 7، 26 کروڑ 65 لاکھ روپے میں نیلام کیا گیا۔ اسی طرح پلاٹ نمبر 10، 26 کروڑ 50 لاکھ روپے اور پلاٹ نمبر 11، 23کروڑ روپے میں نیلام ہوا۔ لہٰذا مجموعی طور پر 9 پلاٹس 1 ارب 82 کروڑ میں نیلام ہوئے۔

نیلامی کل مورخہ 21جولائی 2023 بروز جمعہ بھی جاری رہے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top