Graana News

ملکہ کوہسار مری میں سڑکوں کی تعمیرِنو کے لیے 8 ارب روپے مختص: پنجاب حکومت

حکومتِ پنجاب نے مری کی چھ نمایاں سڑکوں کی تعمیرِ نو کے لیے 8 ارب روپے مختص کر دیے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق پنجاب حکومت نے مری میں سڑکوں کی تعمیرِنو کا عمل شروع کر دیا ہے۔ سیاحوں کی دلچسپی کے مرکز ملکہ کوہسار میں آمد و رفت کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے سڑکوں کی تعمیرِ نو کی جا رہی ہے۔

حکام نے بتایا کہ کلر دھن گلی روڈ کے لیے 1 ارب 51 کروڑ روپے، کہوٹہ جیوڑہ روڈ کے لیے 1 ارب 11 کروڑ روپے، جیورا – پنجار تا پنجار – نار روڈ کے لیے 1 ارب 63 کروڑ روپے، راولپنڈی تا لہتراڑ کوٹلی ستیاں روڈ کے لیے 1 ارب 23 کروڑ روپے اور  چراہ چوک تا تابان براستہ کرور روڈ کے لیے 1 ارب 9 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما اور مقامی ایم این اے صداقت عباسی کا کہنا تھا کہ صوبائی انتظامیہ نے مری اور گرد و نواح کے اضلاع میں سڑکوں کی تعمیرِنو کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی افراد کی جانب سے سڑکوں کی بحالی کا دیرینہ مطالبہ تھا جو پورا ہونے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مری ہل سٹیشن کے لیے ایک نئی ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی قائم کرنے جارہی ہے جو دیگر شہروں کی اتھارٹیز کی طرز پر کام کرے گی۔ اس حوالے سے پنجاب اسمبلی میں قانون سازی بھی کی جائے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago