اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں وفاقی حکومت نے سی پیک منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 87 ارب روپے مختص کر دیے ہیں۔
قومی اقتصادی کونسل پہلے ہی سی پیک منصوبوں میں شامل مغربی روٹ کی تکمیل کے لیے 42 ارب روپے جبکہ ریلوے ٹریک ایم ایل ون منصوبے کے لیے اگلے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں 6.2 ارب روپے کی منظوری دے چکی ہے۔
آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 900 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ وفاقی وزارتوں کو مجموعی طور پر 672 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ملے گا۔ ہاؤسنگ و تعمیرات کیلئے 14 ارب 94 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ مقرر کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں، وزارت صنعت و پیداوار 3 ارب کا ترقیاتی بجٹ خرچ کرے گی۔ امور جہازرانی و میری ٹائم کیلئے 4 ارب 95 کروڑ، ریلوے ڈویژن کیلئے 30 ارب روپے جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے ترقیاتی بجٹ میں 113 ارب 95 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔