اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کو منسٹری آف ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے آگاہ کیا کہ مُلک بھر میں 463 ارب کی لاگت 86 ہزار 323 ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کی جارہی ہے۔
وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا گیا کہ اِن ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر سے 2 لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور 2 ہزار 314 ارب کی معاشی سرگرمیاں جنم لیں گی۔
وزیرِ اعظم عمران خان قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، کنسٹرکشن اور ڈیویلپمنٹ کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
اجلاس میں وزیرِ خزانہ شوکت ترین، وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب، معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ لاہور میں کیڈایسٹرل میپنگ 15 نومبر تک مکمل کرلی جائیگی۔
وزیرِ اعظم نے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ورٹیکل ڈیویلپمنٹ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…