لاہور: لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے ایل ڈی اے سٹی پراجیکٹ کی ڈیویلپمنٹ کا کام 65 فیصد تک مکمل کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ بالا منصوبے کے لیے اراضی کے حصول کا کام بھی 80 فیصد تک مکمل ہوچکا ہے۔
ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے گزشتہ روز پراجیکٹ سائٹ کا دورہ کیا جہاں ایل ڈی اے کے چیف انجینئر مظہر حسین خان نے اُنہیں پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈی جی ایل ڈی اے کا کہنا تھا جب اس میگا پراجیکٹ سے شہر لاہور میں ایک بڑی اور خوش آئند تبدیلی آئے گی اور اس منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔