لاہور: حکومتِ پنجاب نے ملتان میں میوزیم کی تعمیر کے لیے 80 ملین روپے مختص کردیئے ہیں۔
پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ شہر کی ثقافت کے تحفظ کے لیے لیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی سیکریٹری برائے ٹورزم اور آرکیالوجی احسان بھٹہ کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں علاقے کی ثقافت دکھانے والے مراکز کی کمی ہے۔
اس ضمن میں قلعہ قاسم کے ہمراہ زمین کی نشاندہی کرلی گئی ہے جہاں اس عجائب گھر کی تعمیر کی جائے گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔