Graana News

سیلاب کی تباہ کاریوں سے 80 لاکھ ایکڑ رقبے پر مشتمل فصلیں متاثر

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث 80 لاکھ ایکڑ رقبے پر مشتمل فصلوں کو نقصان پہنچا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے اعداد و شمار کے مطابق سیلاب کے باعث چاول، کپاس، دالوں، تیل کے بیجوں اور سبزیوں سمیت 80 لاکھ ایکڑ سے زائد فصلیں تباہ ہوئیں۔ ان نقصانات کا تخمینہ 1.34 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے چیئرمین محمد عظیم خان نے بتایا کہ ملک بھر میں تمام بڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔ پاکستان دنیا میں چاول کا چوتھا اور کپاس کا پانچواں برآمد کنندہ ہے لیکن حالیہ سیلاب نے ان فصلوں کو تباہ کر دیا ہے جس کے باعث ملک کی برآمدی آمدن اور عالمی رسد متاثر ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان نقصانات کے باعث ملک میں کاشتکار برادری کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کمیونٹی کے لیے رزق کا واحد ذریعہ ان کی فصلیں اور مویشی تھے جو کہ حالیہ سیلاب کی نظر ہو گئے۔

پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اب ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے کہ وہ کسانوں کو ان کے نقصانات کو پورا کرنے کے لیے خصوصی مراعات فراہم کرے تاکہ انھیں دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کیا جا سکے۔

انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کاشتکاروں کی طرف سے مانگے گئے قرضوں کو ری شیڈول کیا جانا چاہیے اور زرعی قرضوں پر سود بھی معاف کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کاشت کاروں کی بحالی کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور دانشمندانہ پالیسیاں اپنا رہی ہے۔

راولپنڈی میں پیر مہر علی شاہ ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے پروفیسر محمد اعظم خان نے کہا کہ بہت سے اضلاع میں سیلاب نے قابلِ کاشت زمینیں تباہ کر دی ہیں کیونکہ مسلسل ڈوبنے سے وہ موسم سرما کی فصلیں، خاص طور پر گندم، جو کہ روزانہ کیلوریز کی مقدار میں 72 فیصد حصہ ڈالتی ہے، لگانے کے لیے نا مناسب ہو جاتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر قبل از وقت اقدامات نہ کیے گئے تو ملک کو خوراک کے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago