Graana News

سیونتھ ایونیو انٹرچینج شاہراہ عوام کے لیے 14 اگست کو کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد: کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا کہنا ہے کہ سیونتھ ایونیو انٹرچینج شاہراہ رواں برس 14 اگست تک عوام الناس کے استعمال کے لیے لئے کھول دی جائے گی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کے چیئرمین عامر احمد علی نے نے سیونتھ ایونیو انٹر چینج منصوبے کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر سی ڈی اے کے مختف شعبوں کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انڈر پاس سمیت سیونتھ ایونیو پُل کی تعمیر کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا تھا کہ سیونتھ ایونیو تا چاند تارہ چوک تک پُل کی بنیادوں کو آپس میں جوڑنے کا کام آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔

منصوبے کے تمام حصوں پر بیک وقت کام تیزی سے جاری ہے جس کو مقررہ مدت سے قبل ہی مکمل کر لیا جائے گا۔

چیئرمین سی ڈی اے کو بتایا گیا کہ اس منصوبے کا آغاز اکتوبر 2021 میں کیا گیا جس کی تکمیل اکتوبر 2022 میں ہونا تھی۔

تاہم کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اس منصوبے کو رواں برس 14 اگست تک عوام الناس کے لئے کھول دیا جائے گا۔

علاوہ ازیں سیونتھ ایونیو پر کام کرنے والی ٹیم کو گرین لائن میٹرو بس سروس اسٹیشن کے لئے تفصیلی سروے کا ٹاسک بھی دیا گیا۔

اس ضمن میں ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ ، ڈائریکٹر میٹرو بس سروس نے تفصیلی سروے شروع کر دیا ہے اور اس حوالے سے دو اسٹیشنز کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔

اس موقع پر چیئرمین کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے اطراف مناسب جگہ کی نشاندھی کر کے لینڈ سکیپنگ اور زیادہ سے زیادہ شجرکاری بھی کی جائے۔

اسی طرح انڈر پاس سمیت منصوبے کی خوبصورتی کے حوالے سے ہدایت جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منصوبے کی خوبصورتی کا کام بھی جلد شروع کیا جائے جس کے لئے جلد ہی پریزنٹیشن تیار کر کے چیئرمین کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سامنے پیش کر دی جائے گی۔

اس موقع پر چیئرمین کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور کام کے اعلیٰ معیار کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے اور منصوبے کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago