Graana News

ملک کو شدید تباہی کا سامنا، سیلاب متاثرین کیلئے 70 ارب مختص: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بدترین سیلاب کے باعث ملک کو شدید تباہی کا سامنا ہے، اس وقت تمام تر توجہ متاثرین کی بحالی اور معیشت کی بہتری پر مرکوز ہے، 70 ارب روپے مختص کر دیئے ہیں جبکہ عالمی برادری بھی بھرپور مدد کررہی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ان کا کہنا تھا کہ بے گھر ہونے والوں کی دوبارہ آبادکاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور یہ کوشش ہے کہ بحالی کا عمل جلد مکمل ہوجائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دوست ممالک سیلاب متاثرین کی مدد کر رہے ہیں، امدادی سامان ہوائی جہازوں، ٹرینوں اور بحری جہازوں کے ذریعے پہنچ رہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام بھی عطیات دے رہے ہیں اور وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اتحادی وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لئے 70 ارب روپے مختص کیے ہیں اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے متاثرہ خاندانوں کو 25 ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت قومی اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ذریعے سیلاب متاثرین کو صاف پانی، خوراک، خیمے اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کر رہی ہے، پوری قوم اور مسلح افواج سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago