لاہور: ڈائریکٹر جنرل پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور شہر میں 70 فیصد سے زائد تعمیرات غیر قانونی ہیں۔
انسدادِ بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاءریکٹر جنرل پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ ان کا محکمہ ان غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیے تجاویز تیار کر رہا ہے جو جلد پنجاب حکومت کو پیش کی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر سے ان کے محکمے کو مجموعی طور پر 28,756 شکایات موصول جائیں ہیں جن میں سے 7،000 صرف محکمہ مال سے متعلقہ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے ابھی تک 77 ہزار پانچ سو کینال اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔