اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کے اعلان کردہ ہاؤسنگ فنانس سکیم کے تحت اب تک 3.3 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں جن سے 7 ہزار 572 ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کی جائے گی۔
حکومت سے اس پراجیکٹ کے تحت 5 ارب روپے مختص کر رکھے ہیں جو کہ بلا سود اخوت اسلامک مائکرو فنانس کے ذریعے لوگوں میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قرض کنندگان کی 2 ہزار 416 درخواستیں زیرِ غور ہیں۔
اس سکیم سے ملتان، قصور، لاہور، دنیور، بھکر، بنوں، جہانیاں، خانیوال، میانوالی اور دیگر شہری احاطوں کے لوگ فائدہ اٹھائیں گے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔