بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب زدگان کو 68 ارب روپے دیے گئے

اسلام آباد: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) حکام کے مطابق 27 لاکھ سے زائد سیلاب متاثرین میں بی آئی ایس پی کے تحت 68 ارب روپے سے زائد کی امدادی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

یہ بات بی آئی ایس پی حکام نے قائمہ کمیٹی برائے غربت میں کمی و سماجی تحفظ کو بتائی جس کا اجلاس کمیٹی کی چئیرپرسن سائرہ بانو کی زیرِصدارت ہوا۔

حکام کے مطابق قائمہ کمیٹی کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بی آئی ایس پی کے آپریشنز اور کام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ 28 لاکھ خاندانوں کے لیے 70 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی نے متاثرہ علاقوں میں رہائش پذیر خاندانوں میں فی خاندان 25 ہزار روپے نقد امداد کی رقم مختص کی تھی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے بروز جمعہ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ میں اب تک سیلاب زدہ 1 لاکھ 16 ہزار 151 خاندانوں کو نقد مالی امداد مل چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں 48 ہزار 4 سو 63، خیبرپختونخواہ میں 28 ہزار 7 سو 26، پنجاب میں 26 ہزار 3 سو 66 اور گلگت بلتستان میں 40 خاندانوں میں امدادی رقوم تقسیم کی جا چکی ہیں۔

این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق سیلاب سے اب تک 728 مرد، 632 بچے اور 340 خواتین سمیت 1700 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مون سون کی تاریخی بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے باعث تقریباً 12,867 افراد زخمی ہوئے جن میں 5,409 مرد، 4,006 بچے اور 3,452 خواتین شامل ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top