مانسہرہ:صوبائی حکومت نے مانسہرہ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 650 ملین روپے کی رقم منظور کر دی ہے۔
اس رقم میں سے 100 ملین اوغی مٰیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کی تعمیر پر خرچ کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 100 ملین نکاسی ، صحت عامہ اور تعلیم کے شعبے میں خرچ کیے جائیں گے جبکہ ضلع بھر میں پلوں کی تعمیر کے لیے 150 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے۔
.مزید ازاں حکومت نے اوغی میں سیاحوں کی دلچسپی کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جائے گا جس سے علاقے مٰیں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے