اسلام آباد: حکومتِ سندھ نے دبئی میں منعقدہ سندھ سرمایہ کاری کانفرنس میں چھ اہم ترقیاتی منصوبوں کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرلیے۔
سندھ سرمایہ کاری کانفرنس کے زیر اہتمام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سندھ میں بجلی اور پانی سمیت چھ منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
دبئی کے مقامی ہوٹل میں سندھ حکومت کے زیر اہتمام اِس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھ حکومت کے اعلیٰ حکام اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اور شاہی خاندان کے سینئر رکن شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے شرکت کی۔
اس موقع پر دھابے جی اسپیشل اکنامک زون، ایجوکیشن سٹی، ٹیکنالوجی پارک، اور ہائیڈروجن پراڈکشن بیس سمیت کئی موضوعات پر گفتگو ہوئی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔