گوجرانوالہ میں 1 کروڑ روپے سے کم میں مکان خریدنے کی پانچ بہترین جگہیں

گوجرانوالہ پنجاب کے شمال میں پاکستان کا ایک صنعتی شہر ہے جو لاہور شہر کی اختتامی حدود سے تقریباً 60 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ 2017ء کی مردم شماری کے مطابق آبادی کے لحاظ سے گوجرانوالہ ملک کا پانچوں بڑا شہر جبکہ کراچی اور فیصل آباد کے بعد پاکستان کا تیسرا بڑا صنعتی شہر ہے اور اس کا ملک کی مجموعی جی ڈی پی میں حصہ 5 فیصد ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

گوجرانوالہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس شہر کی آدھی آبادی کھانا بنانے اور آدھی کھانے میں مصروف رہتی ہے اور یہاں کے باسیوں کو صبح کے ناشتے کی میز پر ہی ظہرانے اور دوپہر کے کھانے پر ہی عشائیے کی فکر ستانے لگتی ہے۔

پچاس لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل صوبہ پنجاب کا یہ شہر جہاں فنِ پہلوانی اور خوش خوراکی کی وجہ سے مشہور ہے وہیں یہاں کے رہائشی علاقے اور جدید بنیادوں پر استوار ہاؤسنگ سوسائٹیز بھی دیگر شہروں میں آباد اور زیرِ تعمیر پُرتعیش رہائشی سہولیات سے کسی بھی طرح سے کم نہیں ہیں۔

یہاں اس تحریر میں گرانہ ڈاٹ کام کی جانب سے یہ کوشش کی گئی ہے کہ گوجرانوالہ شہر اور اس کے گردونواح کی تحصیلوں کے رہائشیوں کو ملکیتی گھر کا خواب پورا کرنے کے لیے مفید معلومات فراہم کی جائیں کہ ایسی کون سی رہائشی اسکیمیں ہیں جہاں آپ ایک کروڑ روپے سے بھی کم رقم میں ایک عالیشان اور جدید طرزِ تعمیر کا حامل گھر باآسانی خرید سکتے ہیں۔

گرانہ ڈاٹ کام نے گجرانوالہ میں پانچ ایسی جگہوں کا انتخاب کیا ہے جہاں آپ مناسب داموں میں یعنی ایک کروڑ روپے سے بھی کم رقم میں ملکیتی حقوق پر اپنا گھر حاصل کر سکتے ہیں۔

سٹی ہاؤسنگ گوجرانوالہ

سٹی ہاؤسنگ بنیادی طور پر سٹی ہاؤسنگ ڈویلپرز کا رہائشی منصوبہ ہے جو کہ گوجرانوالہ شہر کے قریب جی ٹی روڈ کے سنگم پر واقع ہے جس کی وجہ سے ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ سٹی ہاؤسنگ اسکیم گوجرانوالہ میں پانچ مرلہ کا ایک رہائشی یونٹ 90 لاکھ سے 1 کروڑ روپے کے درمیان باآسانی خریدا جا سکتا ہے۔ مذکورہ رہائشی منصوبہ تمام تر بنیادی سہولیات سے آراستہ ہے۔ سٹی ہاؤسنگ میں ایمرجنسی انتظام کے باعث بلاتعطل بجلی کی یقینی ترسیل کی سہولت موجود ہے جبکہ رہائشیوں کی روزمرہ کی بنیادی ضروریات کے لیے مارکیٹ کی سہولت اور ہاؤسنگ اسکیم میں بیکن ہاؤس اور اس کی طرز کے معیاری تعلیمی ادارے بھی موجود ہیں۔

ماسٹر سٹی

ماسٹر سٹی ہاؤسنگ اسکیم ماسٹر گروپ آف کمپنیز کا پہلا تعمیراتی منصوبہ ہے جو کہ گوجرانوالہ شہر کے قریب اپر نہر چناب سے ملحقہ سیالکوٹ بائی پاس کے سنگم پر واقع ہے۔ یہ ہاؤسنگ اسکیم 2600 کنال سے زائد رقبے پر مشتمل ہے۔ اس منصوبے کے دو فیز ہیں جبکہ ایک علیحدہ سے پورا بلاک بیرون ملک مقیم تارکین وطن کے لیے مختص ہے۔ نہر کے کنارے آئیڈیل لوکیشن کی وجہ سے ماسٹر سٹی خوبصورت لینڈ سکیپنگ کے منفرد اور دلکش تعمیراتی منصوبوں میں سے ایک ہے۔ ماسٹر ہاؤسنگ میں پانچ مرلہ کا ایک رہائشی یونٹ 85 لاکھ سے 1 کروڑ روپے کے درمیان باآسانی خریدا جا سکتا ہے۔ ماسٹر ہاؤسنگ کے مکینوں کے لیے 7/24 سیکورٹی کے مکمل انتظام کے علاوہ شیخوپورہ روڈ پر ٹرانسپورٹ کی سہولت، ہاؤسنگ اسکیم میں بجلی کی ترسیل کے زیرِ زمین محفوظ نظام اور اسکیم کے قریب ہی معیاری تعلیمی اداروں کی دستیابی جیسی سہولیات کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔

پیپلز کالونی

پیپلز کالونی گوجرانوالہ سیالکوٹ بائی پاس پر واقع ہے۔ مذکورہ ہاؤسنگ اسکیم گوجرانوالہ شہر کے سنگم پر واقع ہے جہاں سے شہر اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں تک رسائی بہت آسان ہے۔ پیپلز کالونی کے قرب میں چند دیگر ہاؤسنگ اسکیمیں اللہ بخش کالونی، صدیق کالونی اور بہار کالونی بھی واقع ہیں۔ پیپلز کالونی میں پانچ مرلہ کا ایک رہائشی یونٹ 80 لاکھ سے 95 لاکھ روپے کے درمیان باآسانی خریدا جا سکتا ہے۔ شیخوپورہ روڈ اور شیخوپورہ موڑ پر پبلک ٹراسپورٹ کی باآسان دستیابی کے علاوہ پیپلز کالونی سے نزدیک ہی واپڈا ہسپتال اور رہائشیوں کی روزمرہ کی بنیادی ضروریات کے لیے مارکیٹ کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

جی منگولیا

جی منگولیا رہائشی منصوبہ گوجرانوالہ شہر کے عقب میں جی ٹی روڈ اور ایمن آباد روڈ کے درمیان اپر چناب نہر کے سنگم پر ایک اچھے معیار کا رہائشی منصوبہ ہے۔ یہ رہائشی منصوبہ مختلف بلاکس میں تقسیم ہے۔ جی منگولیا میں پانچ مرلہ کا ایک رہائشی یونٹ 70 لاکھ سے 85 لاکھ روپے کے درمیان باآسانی خریدا جا سکتا ہے۔ شیخوپورہ روڈ اور شیخوپورہ موڑ پر پبلک ٹراسپورٹ کی باآسان دستیابی کے علاوہ رہائشیوں کی روزمرہ کی بنیادی ضروریات کے لیے مارکیٹ کی سہولت اور اسکیم کے قریب واقع معیاری تعلیمی اداروں کی دستیابی اور دیگر سہولیات اس رہائشی منصوبہ کی قدر میں اضافے کا باعث ہیں۔

جلیل ٹاؤن

جلیل ٹاؤن گوجرانوالہ شہر کے قریب واقع دیگر اعلیٰ معیار کی ہاؤسنگ منصوبں میں سے ایک ہے۔ جلیل ٹاؤن جی ٹی روڈ کے قریب چن دا قلعہ سے ملحقہ اراضی پر زیر تعمیر ہے۔ جلیل ٹاؤن کے قرب میں دیگر رہائشی منصوبے کامران کالونی، فیصل کالونی اور واپڈا ثاون بھی واقع ہیں۔ جلیل ٹاؤن میں پانچ مرلہ کا ایک رہائشی یونٹ 65 لاکھ سے 80 لاکھ روپے کے درمیان باآسانی خریدا جا سکتا ہے۔ مذکورہ رہائشی منصوبہ تمام تر بنیادی سہولیات سے آراستہ ہے۔ علاوہ ازیں ہاؤسنگ اسکیم کے قریب ہی معیاری تعلیمی اداروں کی موجودگی اور رہائشیوں کی روزمرہ کی بنیادی ضروریات کے لیے مارکیٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top